Jasarat News:
2025-11-05@01:28:00 GMT

مٹیاری: گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ پریشر کم، شہری پریشان

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں سردیاں شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ہے، صبح، دوپہر اور رات میں صرف 2 گھنٹے گیس مہیا کی جا رہی ہے اور اس دوران پریشر بہت کم ہوتا ہے، گھریلو صارفین اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اکثر بچے اور نوکری پیشہ افراد بغیر ناشتہ کیے گھر سے چلے جاتے ہیں۔ سول سوسائٹی نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-01-4

 

اسلام آباد (آن لائن) اکتوبر 2025ء میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 1.54 فیصد، دیہی علاقوں میں 2.26 فیصد بڑھی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 58.64 فیصد، پیاز میں 18.71 فیصد اور سبزیوں میں 12.22 فیصد اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں بجلی کے نرخ 8.78 فیصد اور کرایہ 1.46 فیصد بڑھ گیا۔ دیہی علاقوں میں ٹماٹر 47.87 فیصد، آٹا 8.27 فیصد اور انڈے 5.83 فیصد مہنگے ہوئے۔سالانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں مہنگائی 6.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 6.00 فیصد، دیہی علاقوں میں 6.59 فیصد رہی، جولائی تا اکتوبر 2025-26 کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 4.73 فیصد رہی۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • کینیڈامیں تعلیم کے خواہش مند بھارتی طلبہ پریشان
  • کھپرو میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ،شہری پریشان
  • کراچی میں ایک ہی دن میں شہری کو پانچ چالان موصول
  • کراچی میں خونی ٹرالر ایک اور شہری کی جان لے گیا
  • اہل نیو یارک ظہران ممدانی کی جیت کیلئے پرامید
  • اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
  • مقبوضہ کشمیر، زعفران کی پیداوار میں 90 فیصد کمی، کاشتکار پریشان
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • مٹیاری: دیہاتوں میں مچھروں کی بہتات
  • مٹیاری : شہر وگردونواح میں مچھروں کی بہتات،کئی ڈینگی میں مبتلا ہوگئے