پنجاب ، 6 ہزار کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس نے جڑانوالہسمیت صوبے بھر میں 6 ہزار کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔بھرتی کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، بھرتی کے خواہشمند افراد 11 سے 25 جنوری تک آن لائن فارم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کے لیے امیدواروں کو متعلقہ اضلاع میں 300 روپے سروس چارجز کے ساتھ فارم جمع کروانے ہوں گے۔اہلیت کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، امیدوار کا صوبہ پنجاب اور متعلقہ ضلع کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔ مزید برآں، شناختی کارڈ کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہیامیدواروں کو بھرتی کے عمل میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔قد کی شرائط کے تحت مرد امیدواروں کا کم از کم قد 5 فٹ 7 انچ اور خواتین امیدواروں کا قد 5 فٹ 2 انچ مقرر کیا گیا ہے۔ تعلیمی معیار کے حوالے سے، امیدواروں کو سیکنڈری بورڈ کے امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس کا ناکوں پر لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان
ویب ڈیسک : آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ٹریفک نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے.
ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے میں ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کے ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان کیا ہے۔
سی ٹی او حمزہ ہمایوں کا کہنا ہے کہ شہری ناکوں پر موجود سہولت وینز سے پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سہولت وینز 4 ناکوں پر موجود ہوں گی، زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی 14 اورفارن آفس ناکوں پر سہولت ہو گی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہری لرنر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں، لائسنس یا پرمٹ نہ رکھنے والے شہریوں کو موقع پر پرمٹ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ناکوں پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار گاڑیوں کے لائسنس چیک کر رہے ہیں تاکہ غیر لائسنس یافتہ ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
سی ٹی او نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو آسان اور شفاف سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، یہ مہم شہریوں میں ڈرائیونگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز