انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
لاہور: لاہور میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹرمائنڈ خاتون گرفتار کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ خاتون گرفتار کرلیا۔ ملزمہ کا نام انسانی اسمگلروں کی آئی بی کی فہرست میں شامل تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ سادہ لوح افراد کو جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے، ملزمہ نادیہ تنویر متعدد مقدمات میں نامزد تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خاتون گرفتار
پڑھیں:
بلوچستان اسمبلی میں خاتون اور مرد کے قتل کی مذمتی قرارداد منظور
فائل فوٹوبلوچستان اسمبلی نے سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کرلی۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی غزالہ گولہ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈیگاری میں مرد و عورت کے قتل کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی۔
سنجیدی کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے خاتوں اور مرد کو فائرنگ کر کے قتل کر نے کی ویڈیو وائرل کیا ہوئی جیسے ایک طوفان برپا ہو گیا۔
قرارداد میں نہتے مرد و عورت کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس معاملے کی نگرانی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔