عینا آصف کے نئے ڈرامے کے ٹیزرپر مداحوں کا تنقید سے بھرپور ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، لیکن اس بار مثبت انداز میں نہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والے ان کے نئے ڈرامے ”جڑواں“ کے ٹیزر نے جہاں کچھ شائقین کو متوجہ کیا، وہیں کئی لوگوں نے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ڈرامے کے ٹیزر میں عینا آصف پہلی بار ڈبل رول میں نظر آئیں گی، جس میں دو جڑواں بہنوں کی رقابت اور سازش کی کہانی پیش کی گئی ہے۔ تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اٹھایا ہے کہ صرف 16 سال کی عمر میں عینا آصف کو ایسے بالغ اور پیچیدہ کردار دینا ان کے بچپن اور معصومیت کو چھیننے کے مترادف ہے۔
ایک صارف نے کمنٹ کیا، ’30 سالہ اداکاروں کے ہوتے ہوئے نابالغ اداکاراؤں کو کاسٹ کرنا بند کرو۔ یہ غیر مناسب اور غیر اخلاقی معلوم ہوتا ہے۔‘
کچھ ناقدین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ”جڑواں“ درحقیقت بھارتی ڈرامے ”عشق میں مرجاواں“ کی کاپی معلوم ہوتا ہے، جو شائقین کے لیے مایوسی کا باعث بن رہا ہے۔
عینا آصف، جنہوں نے ڈرامہ سیریلز ”بے بی باجی“ اور ”مائی ری“ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اپنے نئے پروجیکٹس کے ساتھ مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔ انکے حالیہ ڈرامہ ”وہ ضدی سی“ میں ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ عینا آصف اپنی تعلیم پر بھی توجہ دے رہی ہیں، جو انہیں دیگر نوجوان اداکاراؤں سے منفرد بناتا ہے۔ جہاں کچھ لوگوں کو عینا آصف کے نئے تجربات کا انتظار ہے، وہیں شائقین کا ایک بڑا حصہ یہ امید کرتا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کم عمر اداکاروں کو ان کی عمر کے مطابق کردار فراہم کرے تاکہ وہ اپنی معصومیت اور قدرتی صلاحیتوں کو برقرار رکھ سکیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لیاری میں عمارت گرنے پر تنقید جائز تھی، ذمہ داری قبول کرتے ہیں: سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے پر سندھ حکومت پر تنقید ہوئی جو جائز تھی، وہ بطور وزیر اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر عمارتوں پر شبہ بھی ہے تو خالی کرکے دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخدوش عمارتوں سے رہائشیوں کو نکالنا ہوگا، لوگوں کی لاشیں نکالنا انہیں گھروں سے باہر نکالنے سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔