Daily Mumtaz:
2025-04-26@01:50:27 GMT

منال خان کی حسین پشواس پر مداح فدا

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

منال خان کی حسین پشواس پر مداح فدا

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے شادی سیزن میں اپنے دلکش پشواس سے فیشن کی دنیا میں چار چاند لگادیے۔

ان دنوں منال خان خاندان میں ہونے والے شادیوں کے ایونٹس میں مصروف ہیں جس میں شرکت کیلئے وہ اپنی تیاری اور دلکش ملبوسات لمحہ بہ لمحہ سوشل میڈیا کی زینت بنا رہی ہیں۔

ڈراموں میں لازوال اداکاری سے مشہور منال خان جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تو ہیں ہی لیکن انکا فیشن سینس بھی انہیں ایک انفرادی توجہ اور پہچان دلواتا ہے یا اگر یہ کہا جائے کہ منال خان پر ہر جوڑا اور ہر انداز جچتا ہے تو شاید غلط نہ ہوگا۔

اس بار بھی اپنی فیشن سینس کو مد نظر رکھتے ہوئے منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ٹی پنک اور مہرون کے کنٹراس پر مشتمل پشواس میں غضب ڈھاتے دیکھا گیا۔

کام والے مہرون دوپٹے کو منال خان نے حسین پیچیدہ کاری اور کڑھائی سے مزین پشواس اور میچنگ کھلے ٹراؤزر کیساتھ اپنے لُک کو اس کمال کیساتھ مکمل کیا کہ ہر دیکھنے والا تعریف کیے بنا نہ رہ سکا۔

منال خان کے اس حسین و جمیل لباس کی بات کریں تو یہ جوڑا فیشن برانڈ اظہر مغل کا تیار کردہ ہے جو انکی آفیشل انسٹاگرام پیچ پر بآسانی مل جائے گا۔

علاوہ ازیں میک اپ کی بات کریں تو منال خان نے لائٹ میک اپ کا انتخاب کیا، جو ان کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے۔ زیورات میں ’عائشہ اسیسریز’ کا انتخاب کرتے ہوئے انہوں نے سادگی اور نفاست کو برقرار رکھا جو ان کے مکمل لُک کو شاندار بنا دیتا ہے۔

غرض کے اوور آل لُک میں منال خان کسی حسن کی پری سے کم معلوم نہیں ہورہی تھیں جو انکے فینز کے دلوں کو بھا گئیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: منال خان نے

پڑھیں:

پاکستان کے جواب سے بہت زیادہ مطمئن ہوں، مشاہد حسین

اسلام آباد:

سینئر سیاستدان مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جو جواب ہے میں اس سے بہت زیادہ مطمئن ہوں، بڑا ٹھیک جواب ہے، بڑی دانش مندی کے ساتھ ، دلیری کے ساتھ، میچور رسپانس ہے اور بڑا سپیسیفک رسپانس ہے، اس میں کوئی جذباتیت نہیں ہے، اس میں جو دو تین عنصر لے آئے ہیں وہ بڑے اچھے ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک تو یہ ہے کہ انھوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر آبی جارحیت ہوئی تو اس کا مطلب آل آؤٹ وار ہے، اگر وہ پانی روکتے ہیں وہ ایکٹ آف وار ہوگا، دوسرا انھوں نے کہاکہ اگر آپ نے کوئی ملٹری ایکشن کیا تو2019 کی یاد تازہ کر دیں گے ہم سخت جواب دیں گے۔ 

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو فضائی حدود بند کی ہے اس کا انڈیا کو بہت زیادہ نقصان ہے، ہمارے تو کوئی جہاز ہی نہیں جاتے اس طرف، انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ انڈیا پاکستان کا پانی بند کر سکتا، انڈین اسٹیٹمنٹ جو کل آیا تھا ان کی منسٹری آف فارن افیئرز کا اس میں انھوں نے سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنے کی بات نہیں کی۔

انھوں نے کہا کہ اسے معطل کیا جائے گا پاکستان کے رویہ تبدیل کرنے تک، شملہ معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شملہ معاہدہ انڈیا نے تو ڈی فیکٹو منسوخ کر ہی دیا ہے جس دن انھوں نے اعلان کیا5اگست 2019کو، قبضہ کر لیا مقبوضہ کشمیر پر اس کا مطلب ہے کہ ان کی طرف سے کم سے کم، یک طرفہ طرف سے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہوئی اور شملہ معاہدہ ہو یا لاہور ڈیکلریشن ہو جب واجپائی آئے تھے نواز شریف کے دور میں کہ بائی لیٹرل ہوگا تو وہ ایک سائڈ پر ہوگیا تو اس سے فرق نہیں پڑتا۔

ہمارے کمٹمنٹ تو ہے یونائیٹڈ نیشنز ریزولوشنز کی، وہ قائم اور دائم ہیں، انھوں نے کہا کہ ہائی کمیشنوں سے عملہ کم کرنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا، ہمارے آفیشل رابطے تو بہت کم رہ گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایمن اور منال خان نے فٹنس روٹین اور پہلی کمائی سے متعلق اہم انکشافات کر دیے
  • پاکستان کے جواب سے بہت زیادہ مطمئن ہوں، مشاہد حسین
  • مشاہد حسین سید نے پاک بھارت جنگ کے خدشات مسترد کر دیے
  • افواج پاکستان مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، حسین شاہ
  • فیشن ڈیزائنر نومی انصاری 1.25 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں گرفتار،تفتیش شروع
  • ایمن اور منال خان کی اشتہارات سے ہوئی پہلی کمائی کتنی تھی؟
  • ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز
  • عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج
  • پہلگام حملہ فالس فلیگ آپریشن، مقصد اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے، مشاہد حسین سید
  • بغداد، ایران-امریکہ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، فواد حسین