چین اور پاکستان کا اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کا عہد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے  نائب وزیر خارجہ سن وے دونگ اور پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بیجنگ میں نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر چین پاکستان سفارتی مشاورت کا چوتھا دور منعقد کیا۔

اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق اسی دن انہوں نے بیجنگ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بین الاقوامی تعاون اور کوآرڈینیشن سے متعلق ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔


فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور پاکستان کے تعلقات نے ایک اعلیٰ سطح کا استحکام برقرار رکھا ہے اور ایک صدی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں  فریقین کے مشترکہ مفادات کا بھرپور تحفظ اور انہیں فروغ دیا ہے۔ فریقین نے متفقہ طور پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، ہر سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے، پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کا “اپ گریڈ ورژن” تشکیل دینے، چین پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے اور نئے دور میں قریبی چین پاک  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کا عہد کیا۔ فریقین نے مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور پاکستان

پڑھیں:

پاکستان میں فٹبال کا فروغ، فیفا سینئر نائب صدر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز دیسک)فہرست میں نام آنے پر برازیلین فیڈریشن چیف مارکو پولو ڈیل نیرو نے ملکی باڈی سے چھٹی کی درخواست دے دی۔پاکستان میں کھیلوں، خصوصاً فٹ بال کے فروغ کے ایک نئے باب کے آغاز ہونے جارہا ہے۔

پاکستان میں کھیلوں بالخصوص فٹبال کے فروغ کیلیے ایشیئن فٹ بال کنفیڈریشن (اے۔ایف۔ سی) کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر و بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ، 4 تا 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران ”اسٹیٹ گیسٹ” کا درجہ دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سنیئر حکام اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سونم جگمی اور دیگر عہدیداران نے بھی معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے متوقع ہیں۔

ان ملاقاتوں میں فٹ بال کے شعبے میں انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع، اور پاکستان میں اسپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ تاریخی دورہ پاکستان میں فٹ بال کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا اور نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ پاکستان اور بحرین سمیت ایشیائی ممالک کے درمیان اسپورٹس سفارت کاری، یوتھ ایمپاورمنٹ اور علاقائی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر متفق
  • پیرو نے سابق وزیراعظم کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے تعلقات منقطع کردیے
  • پاکستان میں فٹبال کا فروغ، فیفا سینئر نائب صدر اسلام آباد پہنچ گئے
  • چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے باہمی تعاون سے جامع عالمی ترقی کا فروغ
  • ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں: چین
  • پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ کے لیے تیمور مرزا کا نجی ادارے کیساتھ بڑا معاہدہ طے
  • ملکی معیشت مسلسل زوال کا شکار رہی ،پاکستان بزنس فورم
  • پورٹ قاسم پر چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے تیار جیٹی دینے کا فیصلہ
  • پائیدار ترقی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومتی معاشی ٹیم کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • تاجکستان سے بھارتی فوج کی بے دخلی، آینی ایئربیس کا قبضہ کھونے پر بھارت میں ہنگامہ کیوں؟