قوم کو کفایت شعاری کا درس دینے والا خود بڑی وارداتیں کرتا رہا، سائرہ افضل
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ قوم کو کفایت شعاری کا درس دینے والا خود بڑی وارداتیں کرتا رہا۔
حافظ آباد سے جاری بیان میں سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ جس جس نے بھی قوم کا پیسہ کھایا ہے قوم حساب لے گی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو کفایت شعاری کا درس دینے والے خود بڑی وارداتیں کرتا رہا، قوم کو 4 سال صرف یہی بتاتا رہا کہ پچھلے چور تھے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آج جب اپنی تلاشی دینی پڑ رہی ہے تو کہتا ہے امریکا میری مدد کرے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
9 مئی مقدمات کے فیصلے آنا انصاف کی سمت اہم پیشرفت: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس سانحے کے تمام حقائق قوم کے سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، اور یہ انصاف کی سمت اہم پیش رفت ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان واقعات میں ملوث تمام کرداروں کی شناخت، پلاننگ کے مقامات اور سازش کے تانے بانے اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔ جنہوں نے 9 مئی کا منصوبہ بنایا، حملے کروائے اور شہداء کی یادگاروں کو نذرِ آتش کیا، وہ پاکستان کے اصل دشمن ہیں اور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی اور تربیت کے ساتھ کیے گئے اور اب کسی کو اس حوالے سے کوئی شبہ باقی نہیں رہا۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق، تمام ٹرائل کورٹس چار ماہ میں 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ کسی صورت احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ حکومت قانون کے مطابق کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔