کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی ’کے تھری لائن‘ سے پانی چوری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
احسن آباد بنگالی موڑ کے قریب 8 انچ کا غیر قانونی کنکشن ڈالا گیا، 600 میٹر طویل غیر قانونی لائن کے ساتھ مرکزی لائنوں سے کنکشن لینے کی کوشش کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی کے تھری لائن سے پانی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر واٹر کارپوریشن نے واٹر کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ احسن آباد بنگالی موڑ کے قریب 8 انچ کا غیر قانونی کنکشن ڈالا گیا، 600 میٹر طویل غیر قانونی لائن کے ساتھ مرکزی لائنوں سے کنکشن لینے کی کوشش کی گئی۔ خط میں کہا گیا کہ غیر قانونی لائن کی نشاندہی ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال مسعود نے کی تھی۔ غیر قانونی سرگرمیاں روکنا ٹاؤن انتطامیہ سہراب گوٹھ اور ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی مدد سے غیر قانونی لائن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ کے تھری کی لائن سے نارتھ کراچی، سرجانی، نیو کراچی اور کیماڑی کو یومیہ 7 کروڑ گیلن پانی دیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غیر قانونی لائن
پڑھیں:
پہلگام حملہ ، ذمہ داری قبول کرنیوالی تنظیم کا کوئی وجود ہی نہیں
مقبوضہ جموں و کشمیر میں 8سے 10 لاکھ فوج، خاردار باڑ، نگرانی کے جدید نظام اور سخت سیکیورٹی کے باوجود بھارت نام نہاد حملہ روکنے میں ناکام ہوا،جو خود بھارتی دعوؤں کی ساکھ پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جس تنظیم نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، اس کا کوئی وجود ہی موجود نہیں ہے، جس سے شکوک مزید گہرے ہو رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ بھارتی حکومت نے تاحال کوئی واضح پالیسی بیان کیوں نہیں دیا؟بھارت فالس فلیگ آپریشنز کی قسطیں آخر کب بند کرے گا؟
اگر بھارت نے فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو اس بار جواب 2019 کے مقابلے میں زیادہ جامع، مؤثر اور تسلی بخش ہوگا۔