Express News:
2025-09-18@19:09:07 GMT

قائد اعظم کا وژن اور فلسطین

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

قائداعظم نومبر 1946میں لندن کانفرنس میں شرکت کے بعد مفتی اعظم فلسطین سید امین الحسینی کی دعوت پر مصر پہنچے جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔

ان کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ دیا گیا جس میں قائداعظم نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مصرکی آزادی صحیح معنوں میں آزادی اس وقت ہو گی جب پاکستان قائم ہو جائے گا۔ اور ہم لوگ بھی یعنی مسلمانان برصغیر اور مصر "حقیقی "طور پر آزاد ہونگے ورنہ ہندو ایمپرلیسٹ راج کا خطرہ سامنے آجائے گا جس کے سینگ سارے مشرق وسطی تک پہنچے ہونگے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر انڈیا پر حکمرانی ہندو ایمپرلیسٹ پاور کی ہو گی تو اس کا خطرہ مستقبل میں بھی اتنا بڑا ہو گا جتنا کہ برٹش ایمپریلزم کا تھا۔ لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ سارا مشرق وسطیٰ کڑاہی سے نکل کر سیدھا چولہے (آگ )میں جا پڑے گا۔ مشرق وسطی کے مسلمان اگر آزاد ہونا چاہتے ہیں تو خود اپنی حکمرانی کے خواہاں ہوں ۔

انھیں کسی حلقہ اثر کے ماتحت نہیں رہنا چاہیے۔ قائداعظم کا کیا کمال کا وژن تھا۔ بلاشک وشبہ وہ مستقبل میں جھانکنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے تھے ۔ جسے آج وقت نے ثابت کردیا ہے ۔ مشرق وسطی آج امریکی سامراج کی جن زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے انھوں نے اس کا آج سے تقریباً 80برس قبل ہی صحیح صحیح اندازہ لگالیا تھا ۔ جس خطرے کی نشاندہی قائداعظم نے کی آج ہندوسامراج مشرق وسطی کے لیے ایک عظیم خطرے کی شکل میں سامنے آچکا ہے ۔ اسے مارننگ ہیرلڈ ممبئی نے رپورٹ کیا ۔

فلسطین کے بارے میں اینگلو امریکن کمیٹی نے جب ایک رپورٹ شایع کی تو اس پر قائداعظم نے یکم مئی 1946کو ایک سخت بیان دیا تھا جو یہ تھا ۔ اینگلو امریکن کمیٹی نے فلسطین پر جو رپورٹ شایع کی ہے اور آج اخباروں میں شایع ہوئی ہے وہ میں نے دیکھی ۔ میں اس پر صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ یہ ان وعدوں کی سراسر خلاف ورزی اور حددرجہ بد عہدی ہے جو عربوںسے کیے گئے تھے ۔ اس کو دیکھ کر مجھے بڑا صدمہ پہنچا ہے ۔ یہ شرانگیز سفارشات جن کو روبہ عمل لانے کی کوشش کی جارہی ہے ان کو عرب اور مسلمانان عالم ہر گز قبول نہ کریں ۔

قائد اعظم کا بیان پڑھ کر مفتی اعظم فلسطین جو پیرس کے نواح میں نظر بند تھے قائداعظم کے نام ایک تاریخی مکتوب عربی زبان میں 5مئی 1946کو لکھا جس میں انھوں نے کہا کہ میں نے آپ کا وہ بیان پڑھوا کے سنا جس میں آپ نے فلسطین کے بارے میں تبصرہ فرمایا ہے، میں تہہ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں اور آپ سے یہ درخواست کرنے کا موقعہ بھی ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتا کہ آپ فلسطین کے برادر مسلمانوں کو اس ظلم عظیم سے کسی طرح نجات دلائیں جس کا وہ شکار ہیں ۔ آج اہل فلسطین دوراہے پر کھڑے موت وحیات کے درمیان معلق ہیں جس کے ذمے دار یہودی، انگریز اور امریکی ہیں ۔

فلسطین کو بچانے کے لیے سب مسلمان ہم خیال ، ہم عمل ہو کر اگر آگے نہ بڑھے تو فلسطین قطعی طور پر غاصبوں کا لقمہ تر بن جائے گا اور خدانخواستہ مقدس مقامات بھی ہمارے ہاتھوں سے نکل جائیں گے ۔ جس کا ثبوت اسرائیل نے حال ہی میں شایع ہونے والے گریٹر اسرائیل کا نقشہ شایع کرکے دے دیا ہے۔ جس میں بیشتر عرب ممالک شامل ہے ۔ یعنی آج سے 8دہائیاں پیشتر بھی فلسطینی مسلمان زندگی اور موت کے درمیان معلق تھے۔ آج تو اس ظلم کی انتہا ہوگئی ہے ۔

گزشتہ سوا سال سے دن رات فلسطینیوں کا قتل عام کرکے ان کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔ دنیا بھی بے بسی کے عالم میں خالی خولی مذمت اور احتجاج کے علاوہ کچھ کر نہیں پارہی ۔ حال ہی میں ایران، حزب اﷲ ، حماس کی کمزوری اور فال آف شام نے امریکا اور اسرائیل کو وہ سنہری موقع فراہم کردیا ہے جس کا انھیں مدتوں سے انتظار تھا۔ اب انھیں نئے مشرق وسطی کی تشکیل سے روکنا نا ممکن ہے، خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے صدر بننے کے بعد۔ مارچ میں اس حوالے سے فیصلہ کن وقت کا آغاز ہو جائے گا۔

یہ مشرق وسطی کے حوالے سے ایک تباہ کن دباؤ ہو گا جس کے اثرات سے پاکستان بھی بچ نہیں پائے گا۔اس میں بھارت کا مرکزی کردار ہوگا۔جس خطرے کا ذکر قائد اعظم نے مستقبل میں امپریلسٹ راج کی شکل میں کیا یعنی ہندوسامراج اور یہاں تک بتا دیا کہ اس سامراج کا خطرہ برٹش امپریلزم جتنا ہی ہو گا۔ اس کی مثال قائداعظم نے ایسی دی کہ پورا مشرق وسطی جیسے جلتی ہوئی کڑاہی سے نکل کر آگ میں چلا جائے ۔ زمینی حقائق ہمیں بہت تیزی سے گھسیٹ کر اب اسی طرف لے جا رہے ہیں ۔ امریکا میں لگی حالیہ آتشزدگی جس نے ایک بہت بڑے رقبے میں رہائشی عمارتوں اور چیزوں کو جلا کر اس طرح خاکستر کردیا کہ اب وہاں ڈھیر کے سوا کچھ نظر نہیں آتا ۔ اﷲ کی لاٹھی بے آواز ہے۔

وہ جب سزا دیتی ہے تو انسان حیران رہ جاتا ہے کہ یہ سب کس طرح وقوع پذیر ہوا ۔ایک طرف غزہ کی تباہی اوردوسری طرف یہ آتشزدگی۔ سیلاب ہیری کین، برفانی طوفان اس کے علاوہ ہیں جو امریکا میں آئے روز وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں ۔ ابھی تو یہ صرف ان کی ابتداء ہے ۔ان کی شدت اس طرح بڑھے گی کہ ہوش اُڑجائیں گے۔ یہ دہشت گرد بائیڈن انتظامیہ کے کرتوت ہی ہیں جس کا بھگتان امریکی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جائے گا

پڑھیں:

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مشرق ڈیجیٹل بینک کا اکاﺅنٹ رکھنے والے پاکستانی پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک میں اکاﺅنٹ کھول کر مفت ترسیلات زر اپنے گھروں کو بھیچ سکیں گے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، مشرق گروپ کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر، گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او ( احمد عبدالال اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے رہنما شریک ہوئے.

(جاری ہے)

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن(پی بی اے) کے چیئرمین ظفر مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز الغریر کی وژنری قیادت نے خطے کی بینکنگ کو نئی جہت دی ہے اور مشرق ڈیجیٹل بینک ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا سینئر وائس چیئرمین پی بی اے یوسف حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل سہولیات فراہم کر رہا ہے، اور الغریر گروپ کے منصوبے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے.

مشرق پاکستان کے سی ای او ہمایوں سجاد نے کہا کہ بینک کا ہدف ہے کہ یہ دنیا کے بہترین بینکوں میں شامل ہو، جب کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی اب آسانی سے اپنے ملک میں اکاﺅنٹ کھول سکیں گے اور مفت ترسیلات بھجوا سکیں گے گروپ سی ای او احمد عبدالال نے کہا کہ مشرق بینک اپنے صارفین کو ریئل ٹائم ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرے گا اور پاکستان میں ڈیجیٹل انکلوژن کے سفر کو آگے بڑھائے گا گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں فنانشل انکلوژن کو 2028 تک 67 فیصد تک لے جایا جائے گا، ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کے لیے 40 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 5 بینکوں کو اجازت دی گئی ہے اور ان میں مشرق بینک نے لانچنگ کر دی ہے.

وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مشرق بینک پاکستان میں 450 افراد کو روزگار فراہم کرے گا، جن میں 45 فیصد خواتین شامل ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت میں بہتری آئی ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ 22 سال بعد سرپلس میں گیا ہے، مہنگائی میں کمی اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے مشرق ڈیجیٹل بینک کو پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے یاد رہے کہ پاکستان میں مشرق بینک کے آپریشنز کے آغاز کا افتتاح 16 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا تھا. 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چُھوٹ واپس لے لی
  • پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو
  • وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ؛ مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
  • مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے ،شہباز شریف
  • قائداعظم یونیورسٹی کی ملکیتی زمین کتنی، سی ڈی اے نے بالآخر تصدیق کردی
  • مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا یمن پر گہرا اثر، ہینز گرنڈبرگ
  • قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
  • نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
  • کراچی کے ضلع وسطی میں ایچ پی وی ویکسین مہم کا آغاز