مٹیاری میں پاکستان خاصخیلی اتحاد کا یوم تاسیس منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
مٹیاری(نمائندہ جسارت)مٹیاری میں پاکستان خاصخیلی اتحاد کا یوم تاسیس پوری سندھ سے بڑی تعداد میں خاصخیلی برداری کی شرکت۔ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے نویں یوم تاسیس کے موقع پر مٹیاری میں اتحاد کے سربراہ سرائی نیاز خاصخیلی کی صدارت میں جلسہ منعقد کیا گیا جلسے میں پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن کے علاوہ سندھ بھر سے خاصخیلی برداری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان خاصخیلی اتحاد کے چیئرمین سرائی نیاز خاصخیلی کا کہنا تھا کہ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے ضلع مٹیاری کے رہنماؤں جو کامیاب یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اس کے بعد پورے سندھ خاص طور پر مٹیاری کے وڈیروں کو بتانا چاہتا ہوں خاصخیلی اب تمہارے کمی کاسبی نہیں رہے خاصخیلی اب شعور والے ہو گئے ہیں اس لئے خاصخیلی برداری کے کسی بھی فرد سے نا انصافی کرنے سے پہلے سوچ لینا کہ ہم بھول جائیں گے کہ تم کون ہو سردار ہو میر ہو پیر ہو وزیر ہو کوئی بھی ہو ہم تمہارے گردن میں رسی ڈال دیں گے۔سرائی نیاز خاصخیلی کا کہنا تھا خاصخیلی برداری کی پاکستان کے قیام اور سندھ کے حقوق کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں بچو بادشاہ خاصخیلی کو بچہ بچہ جانتا ہے اس لیے بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان بنانے والے ہیں اس لئے ہم پاک فوج سے محبت کرتے ہیں ہم سندھ کی حفاظت کرنے والے ہیں اس لئے سندھ پر کوئی ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ جو لوگ پاک فوج کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا کرتے ہیں وہ پہلے پاک فوج جتنی قربانیاں دیں پھر بات کریں خاصخیلی برداری پاک فوج کے ہم قدم کھڑی ہے۔ سرائی نیاز خاصخیلی کا کہنا تھا سندھ کے پانی پر ڈاکہ قبول نہیں دریائے سندھ سے مزید کینال نکالنے کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا کرتے رہیں گے پاکستان خاصخیلی اتحاد نہ صرف خاصخیلی برداری کا اتحاد ہے مگر یہ اتحاد محکوم قوموں کا محکوم لوگوں کا اتحاد ہے جہاں جہاں غریب پر ظلم ہوگا ہمارا اتحاد اس کے ساتھ ہوگا۔سرائی نیاز خاصخیلی نے آخر میں سندھ کے مختلف ضلعوں کے خالی عہدوں پر مقرریوں کا اعلان بھی کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرائی نیاز خاصخیلی خاصخیلی برداری یوم تاسیس اتحاد کے سندھ کے پاک فوج
پڑھیں:
مسلم ممالک کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، خواجہ آصف نے تجویز دیدی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، مسلمان ممالک کو سمجھنا چاہیے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون، قطر پر اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا۔
نجی ٹی وی سے گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حماس کی قیادت بھی امریکا کی مرضی سے قطر میں موجود تھی جب وہاں پر حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں مسلم امہ کا اتحاد اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، اسحاق ڈار
وزیر دفاع نے واضح کیا کہ یہ ایک بڑا واقعہ ہے اور اس کے اثرات ظاہر ہونے میں کچھ وقت لگے گا، لیکن یقینی طور پر کوئی نہ کوئی ردعمل سامنے آئے گا۔
وزیر دفاع نے مزید کہاکہ شام میں بھی موجودہ حکومت امریکا کی حمایت سے برسر اقتدار آئی ہے اور اسرائیل اس پر بھی حملے کرنے سے باز نہیں آ رہا۔
انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ صورتحال کو سمجھیں اور اپنے دوست نما دشمن کی شناخت کریں۔
خواجہ آصف نے اسامہ بن لادن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی امریکی پراڈکٹ تھے اور سوڈان سے انہیں سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے لایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت، ایران پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، ترک صدر کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
وزیر دفاع نے مزید کہاکہ امریکا اور مغرب میں موجود عوامی رائے اسرائیل کے لیے خطرناک ہورہی ہے اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف جذبات شدت اختیار کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی حملہ تجویز دے دی خواجہ آصف مسلمان ممالک نیٹو طرز اتحاد وی نیوز