ایمبولنس فور ویل جیپ دکھی بہن بھائیوں کیلیے تیار کی گئی‘ڈاکٹر خرم رشید
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
امت ویلفیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خرم رشید، کراچی پریس کلب کے سعید سربازی اور عبدالخالق تھرپارکر کی ٹیم کو فور ویل جیپ ایمبولینس کی چابی دے رہے ہیں
کراچی (پ ر)پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایمبولنس فور ویل جیپ تھرپارکر سندھ کے دکھی بہن بھائیوں کی سہولت کے لیے تیار کی گئی ہے‘ یہ جیپ ڈاکٹر خرم رشید جو امت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین نے پروجیکٹس کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امت ویلفیئر فاؤنڈیشن بے سہاروں کا سہارا ہے جو ملک بھر میں فی سبیل اللہ فلاحی خدمات انجام دینے والے ادارے نے خدمت کی ایک اور مثال قائم کی اور پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایمبولنس فور ویل جیپ تھرپارکر سندھ کے دکھی بہن بھائیوں کے لیے دی امت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر خرم رشید نے پریس کلب کے رکن سعیدسربازی کے ہمراہ ایمبولنس کراچی پریس کلب میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں فاؤنڈیشن کی تھرپارکر ٹیم کے حوالے کی۔ امت فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کے حوالے فور ویل جیپ ایمبولنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایمبولنس تھرپارکر پار کے لیے ضروری تھی۔ تھرپار کر کے لوگ بہت تکلیف میں مبتلا تھے تھرپارکر ایک صحرائی علاقہ ہے اور بیشتر علاقہ کچا ہے اور وہاں سڑکیں نہیں ہے اس لیے اگر کوئی دور داراز علاقوں میں بیمار پڑ جائے تو اسے عام ایمبولنس سے ہسپتال پہنچانا بہت ہی مشکل کام تھا اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہسپتال پہنچتے پہنچتے مریض اللہ کو پیارا ہو جاتا تھا اسے طبی امداد ہی نہیں مل پاتی مریضوں کی ان پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے امت ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اس علاقے کے لیے ایک فور ویل ایمبولنس کا اہتمام کیا ہے۔ جس کی مدد سے غریب مریضوں کو انتہائی سہولتیں میسر آئیں گی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر خرم رشید پریس کلب
پڑھیں:
پریس کانفرنس کرنیوالوں کو معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال، اسد قیصر
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد ملک میں عدالتی خودمختاری کو ایگزیکٹو کے ماتحت لانا تھا۔ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اسدقیصر نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، ملک احمد خان بھچڑ، سینیٹر اعجاز چوہدری، بلال اعجاز، محمد احمد چٹھہ اور دیگر بے گناہ کارکنان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں دی گئی غیر قانونی سزاں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ افسوس کا مقام ہے کہ جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر پریس کانفرنس کی، انہیں ان ہی مقدمات میں معاف کر دیا گیا، جو انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے۔26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد ملک میں جو باقی ماندہ عدالتی خودمختاری تھی، اسے بھی ایگزیکٹو کے ماتحت لانا تھا۔ ان شا اللہ، ہم اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو ہر صورت بحال کریں گے۔