خواتین کو جائیداد میں حصہ نہ دینے کے کیسز میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں خواتین کو جائیداد میں حصہ نہ دینے کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ ایکسپریس کو حاصل دستاویزات کے مطابق 2021 سے ابتک تقریباَ تین سال میں 7 ہزار سے زائد گھرانوں کی خواتین وراثتی جائیداد میں سے حصہ لینے کیلیے انتظامیہ سے رجوع کر چکی ہیں۔
4 ہزار کے قریب خواتین کو حصہ مل چکا جبکہ 3 ہزار سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں۔
حاصل دستاویزات کے مطابق خاتون محتسب کے ماتحت 10 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز سمیت پنجاب کے 11 شہروں میں پراپرٹی رائٹس ایکٹ کے تحت یہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں صرف لاہور میں 2021 سے لے کر اب تک 4 ہزار درخواستیں آئی ہیں جن میں سے 2 ہزار کا فیصلہ ہوا ہے اور2 ہزار زیر التوا ہیں۔
فیصل آباد ڈویژن 500، گوجرانوالہ ڈویژن 300، ملتان 350، راولپنڈی 240، ساہیوال اور سرگودھا میں 300، 300، گجرات ڈویژن میں 100 بہاول پور ڈویژن میں 210، اور ڈی جی خان ڈویژن میں 300 سے زائد خواتین نے اپنے موروثی جائیداد میں سے حق کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
درخواستوں کے مطابق پراپرٹی کی مالیت اربوں روپے کی بنتی ہے۔ مقامی رہائشی خاتون بشری بی بی کا کہناہے کہ والد کی جائیداد سے حصہ لینے تین سال سے کیس لڑ رہی ہوں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہرِ قائد میں 6 روز کے دوران 26 ہزار سے زائد ای چالان
ویب ڈیسک : شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 روز میں 26 ہزار 155 سے زائد ای چالان کردیے گئے۔
کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے جبکہ گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوزکرگئی۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کراچی نے جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کیے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیرہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔اس کے علاوہ کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے جبکہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔