قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، 10 نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے لیے دس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل ایوان میں پیش کریں گے، قومی کمیشن برائے مقامِ خواتین ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دوسرے این ایف سی ایوارڈ پہ عملدرآمد کی ششماہی نگرانی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھیں گے، انسانی سمگلنگ مافیا کے خلاف اقدامات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈا کا حصہ ہے۔
رمضان شوگر ملز ریفرنس، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور
ضرورت مند افراد کو مفت یا رعایتی علاج کی فراہمی میں ناکامی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ائیر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو جوابی خط
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام اظہارتشکر کا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی ہے۔
اپنے خط میں ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے کیلئے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے، پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے۔
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے لکھا کہ قومی اسمبلی کے معزز ارکان کی پاک فضائیہ کے حق میں یکجہتی قابلِ فخر ہے، دشمن کی جارحیت کے مؤثر جواب دینے پر پارلیمانی و قومی قیادت کی جانب سے خراج تحسین ناقابل فراموش ہے، پاک فضائیہ کی کامیابی ربِ کریم کی خاص عنایت اور قومی اتحاد و یکجہتی کا نتیجہ ہے۔
ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ قومی اتحاد و یکجہتی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہے، پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کو اپنی مقدس ذمہ داری سمجھتی ہے۔
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قومی اہداف کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ ائیر چیف مارشل کا خط اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کے جواب میں لکھا گیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو خطوط ارسال کیے تھے۔
خطوط میں مسلح افواج بلخصوص پاک فضائیہ کی غیر معمولی جرات، بہادری، مہارت، اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خط میں پارلیمان کی جانب سے مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔