بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔اسلام آباد کیایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنیٰ کی درخواست دائرکی،پراسیکیوٹراقبال کاکڑ نے اعتراض کیا کہ انھوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے،جج  نے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہاکیا آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے؟۔وکیل نے کہا کہ  190ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے،بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے،جج نے ریماکس دئیے کہ عدالت کے حکم پرآپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے،آپ کی عبوری ضمانت کی تینوں درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج کئے گئے تھے ،بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ ترنول میں 2 اور تھانہ رمنا میں ایک مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بی بی کی

پڑھیں:

بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست

فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔

درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پسِ پشت ڈالا جارہا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔

بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈامیں تعلیم کے خواہش مند بھارتی طلبہ پریشان
  • 190 ملین پاونڈ کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی
  • بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، وکیل کو ملاقات کی اجازت مل گئی
  • بشریٰ بی بی نے عدالت سے سزا معطلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست کر دی
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست
  • بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست
  • لاہور ہائیکورٹ: جعلی دودھ فروخت کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت