کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کم ہونے سے نئی عالمی قیمت 2675ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 279300روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286روپے کی کمی سے 239455روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.

08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

ریلوے ٹریک پر ایک اور دھماکہ، جعفر ایکسپریس پھر سے حادثے کا شکار ہوگئی

شکارپور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء ) ریلوے ٹریک پر ایک اور دھماکہ کی وجہ سے جعفر ایکسپریس پھر سے حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کےعلاقہ شکارپور کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ ریلوے سٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جہاں ریلوے ٹریک پر دھماکےکی وجہ سے مسافر ٹرین کی تین بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور ریلوے ٹریفک بلاک ہوگئی جس کی بحالی کیلئے کام جاری ہے، ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بولان کے مقام پر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا، ٹرین بولان میں پیروکنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی جس کی وجہ سے ٹرین 8 نمبر ٹنل میں رک گئی اور ٹرین کو پٹری پر دھماکہ سے ڈی ریل کیا گیا، جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل تھی جس میں 500 کے قریب مسافر سوار تھے۔

(جاری ہے)

بعدازاں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل کیا گیا، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کرایا اور موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جو بازیاب کرائے گئے بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے، جس کی وجہ سے کلیئرنیس آپریشن کے دوران انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں۔                    

متعلقہ مضامین

  • حج 2026: اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع، کتنی رقم دینی ہوگی؟
  • عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
  • ریلوے ٹریک پر ایک اور دھماکہ، جعفر ایکسپریس پھر سے حادثے کا شکار ہوگئی
  • جاپان سمیت دیگر ممالک سے کتنی گاڑیاں امپورٹ اور کتنی ایکسپورٹ کی جاتی ہیں؟
  • چین کی meglev ٹرین کتنی تیز ہے، اسکی ریکارڈ اسپیڈ شاید آپکو حیران کردے
  • اسلام آباد کی مارکیٹوں سے چینی غائب، شہری چینی کی تلاش میں بازاروں کے چکر لگانے پر مجبور 
  • دیامر: سیلاب میں نجی ٹی وی کی خاتون اینکر فیملی سمیت لاپتہ ہوگئی، تلاش جاری
  • کراچی میں گھریلو ملازمہ 50 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لے اڑی