ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر نوجوان کی موت کا باعث بننے والے چار ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) اٹک پولیس نے نوجوان کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، بھتہ وصول کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر شہری کی موت کا سبب بننے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ترجمان اٹک پولیس کے مطابق محمد صابر ولد باز خان سکنہ ٹانویں نے تھانہ پنڈیگھیب پولیس کو درخواست دی کہ میں معہ ابوبکر صدیق اور محمد عرفان سکنائے دیہہ اپنے گھر موجود تھے کہ میرا بیٹا محمد رمضان اپنے گھر آیا اور الٹیاں کرنے لگا جو ہمارے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ تقریباً 3 ماہ قبل اشتیاق ولد بختیار ورغلا پھسلا کر ایک گھر میں لے گیا جہاں بعد میں زاکر ولد جابر، قاسم ولد نادر اور خضر ولد اعجاز بھی آ گئے ۔
چاروں نے مجھے کان پکڑوائے تشدد کرتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے۔(جاری ہے)
بعد ازاں اسی ویڈیو کی بنا پر مجھے بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرتے رہے ، اب مزید بھتہ کی ڈیمانڈ کر رہے تھے اور مجھے دھمکیاں دیں کہ چند دنوں تک رقم نہ دی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے۔ اسی پریشانی کی وجہ سے میں نے تنگ آ کر زہر کی گولیاں کھا لی ہیں۔ میں ہمراہ ابوبکر صدیق اور محمد عرفان کے اپنے بیٹے کو علاج معالجہ کے لیے پنڈیگھیب ہسپتال لے کر گیا، بعد میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی لے آئے جہاں اسکی موت واقع ہو گئی۔
تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شہری کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے دھمکیاں دے کر شہری کی موت کا سبب بننے والے 4 ملزمان اشتیاق ولد بختیار، زاکر ولد جابر، قاسم ولد نادر اور خضر ولد اعجاز سکنائے جنڈ کو گرفتار کر لیا ،جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ویڈیو وائرل کر کی موت
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔