آئی ایم ایف پاکستان سے ٹیکس بیس میں اضافے کا خواہاں ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پاکستان سے ٹیکس بیس میں اضافے کا خواہاں ہے۔
بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کی تمام شرائط پوری کرنے کےلیے پر امید ہیں، گزشتہ 2 سال کے مقابلے میں پاکستانی معیشت میں استحکام آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے، جس میں مزید بہتری متوقع ہے، سنگل بی کیٹیگری ہدف ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان سے ٹیکس بیس میں اضافے کا خواہاں ہے، عالمی مالیاتی ادارے کا وفد آئندہ ماہ دورے پر آئے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10 سے 10 اعشاریہ 3 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے، حکومت پاکستان اس ہدف کو پورا کرنے کےلیے پر عزم ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ بینچ مارک حاصل ہونے سے مالی صورتحال مزید پائیدار ہوگی، اب ہمیں پائیدار معاشی گروتھ پر توجہ دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کا بنیادی ڈی این اے تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز ہے، معاشی ترقی کو برآمدات کی بنیاد پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی روکنے کےلیے مڈل مین پر سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی مارکیٹ میں پہلے پانڈا بانڈ کے اجراء کا پلان ہے، جس کے ذریعے 25 کروڑ ڈالر تک حاصل ہونے کےلیے پرامید ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز اگلے 6 سے 9 ماہ میں ملنے کا امکان ہے، رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3 اعشاریہ 5 فیصد تک جاسکتی ہے، پاکستان بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ سے فنڈز حاصل کر سکے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب نے وفاقی وزیر خزانہ ا ئی ایم ایف نے کہا کہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
کراچی:سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں ایک دن میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوایک تولہ سونا 5900روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت کم ہو کر 3 لاکھ59ہزار روپے پر آگئی۔
اسی طرح 5058 روپے کی کمی سے 10گرام سونا 3 لاکھ7 ہزار784روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں 61 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 3 ہزار 363 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے 90 دن کی توسیع سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گری ہے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔