Jasarat News:
2025-09-18@15:54:56 GMT

پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ:کون سا کھلاڑی کس ٹیم کو پیارا ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ:کون سا کھلاڑی کس ٹیم کو پیارا ہوا؟

لاہور:پی ایس ایل10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں 6فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کو مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن (پی ایس ایل 10) کی ڈرافٹنگ کے موقع پر قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ ٹیموں نے اپنی ضروریات کے مطابق مختلف کیٹیگریز سے کھلاڑی چن کر اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

میگا ایونٹ کے لیے ہونے والی بڑی تقریب میں پلاٹینم کیٹیگری خاص توجہ کا مرکز رہی، جہاں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے اور عباس آفریدی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ اسی طرح لاہور قلندرز نے ڈیرل مچل کو اپنے لیے بہتر سمجھا جب کہ پشاور زلمی نے ٹام کوہلر کیڈمور کو رائٹ ٹو میچ کے ذریعے دوبارہ اپنے ساتھ رکھا۔

علاوہ ازیں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فن ایلن، مارک چیپمین، اور فہیم اشرف جیسے کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ دوسری جانب، ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شورٹ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں بھی دلچسپ چناؤ دیکھنے کو ملا، جہاں  کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کو اپنے ساتھ جوڑا جب کہ پشاور زلمی نے کاربن بوش اور محمد علی کا انتخاب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیسن ہولڈر کو اپنی ٹیم میں شامل کیا اور لاہور قلندرز نے کشال پریرا کو منتخب کیا۔

دیگر کیٹیگریز میں بھی ٹیموں نے اپنی ضرورت کے مطابق کھلاڑیوں کو چنا، جس میں گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عبدالصمد کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب کیا جب کہ ملتان سلطانز نے محمد حسنین کو حاصل کیا۔ سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے میر حمزہ اور لٹن داس کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ لاہور قلندرز نے آصف آفریدی اور محمد اخلاق کا انتخاب کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی بھرپور موقع دیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز اور محمد ذیشان کو اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ کراچی کنگز نے ریاض اللہ اور فواد علی پر اعتماد کیا۔

پی ایس ایل کا یہ تاریخی دسواں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔ اس ایڈیشن میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، جو مداحوں کے لیے شاندار کرکٹ کا موقع فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی کنگز نے کیٹیگری میں کو اپنی ٹیم پی ایس

پڑھیں:

بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان نے یورپ و امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہد مسعود خان اسکواش میں ساؤتھ ایشیا اور ایشین چیمپیئن کی حیثیت سے ملک کا نام روشن کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسکواش فائنل میں بہنیں مدمقابل، ماہ نور نے سحرش کو ہرادیا، والد کس کی طرف؟

شاہد مسعود پاکستان کے نمبر ون اسکواش کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں اور وہ امریکا کی یونیورسٹیز میں نیشنل اور انٹرنیشنل پلیئرز کی کوچنگ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: ’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل

ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں اسکواش کا ٹائٹل جیت لیا

شاہد مسعود اسکواش کے میدان میں آج جس مقام پر ہیں وہاں کے سفر کے آغاز میں انہیں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جانیے ان کی جدوجہد اور کامیابیوں کی داستان اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکواش اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان اسکواش کوچ شاہد مسعود خان بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان پاکستان میں اسکواش

متعلقہ مضامین

  • 78 ڈی ایس پیز کے تبادلے
  • جامعۃ النجف سکردو میں جشن صادقین (ع) و محفل مشاعرہ
  • مودی سرکار نے مذموم سیاسی ایجنڈے کیلیے اپنی فوج کو پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا
  • بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان نے یورپ و امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے
  • محمد یوسف کا شاہد آفریدی کیخلاف عرفان پٹھان کی غیرشائسہ زبان پر ردعمل، اپنے ایک بیان کی بھی وضاحت کردی
  • کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
  • غیر دانشمندانہ سیاست کب تک؟
  • ہماری ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا: دبئی میں بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم پر تنقید
  • دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات