اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ میں مذاکرات کےحق میں ہوں اور چاہتا ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوں پی ٹی آئی مذاکرات کوسبوتاژکررہی ہےملبہ مجھ پر ڈال رہے ہیں   میں مسجد میں قسم دینے کو تیارہوں۔

سماء نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف والے مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، ملبہ میرے اوپر ڈال رہے ہیں، مجھے کسی مسجد میں  لے جائیں میں قسم دینے کو تیار ہوں، میں مذاکرات کے حق میں ہوں اور چاہتا ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔ وفاقی وزیربرائے دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ اسی مسجد میں جا کر کہوں گا پی ٹی آئی والے بالکل مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں یہ کچھ اور چکر ہیں وہ بھی آپ کو پتہ چل جائےگا، ہماری قیادت تو مخلص ہے اور چاہتی ہے کہ اس ہاؤس میں کام چلے، اس پارلیمان کی عالی شان بلڈنگ کی عزت اور آبرو برقرار رہے اور یہ چلے۔

نفرتوں کے دروازے بند اور پرچم کوہمیشہ سربلند رکھیں، انتقامی کارروائی میں لگ گئی تو عوام اور طلباء کے کام کون کریگا؟ مریم نواز

وزیردفاع خواجہ محمدآصف کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی سے منسلک ہے ہم کیوں چاہیں گے کہ مزاکرات ناکام ہوِں،پی ٹی آئی قطعی طور پر مخلص نہیں ہے میرا پی ٹی آئی کو واضح پیغام ہے کہ پہلے اپنا گھر درست کریں پھر میرے گلے پڑیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

اربعین پالیسی 2025 ایران کی زائرین کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ خواجہ رمیض حسن

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء) کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز خواجہ رمیض حسن نے زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایرانی حکومت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت، وزارتِ خارجہ اور پاکستان میں ایران کے تمام سفارتی مشن مبارکباد کے مستحق ہیں؛ زائرین کی میزبانی میں ایران کی تاریخ روشن باب کے طور پر لکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت ایرانی حکومت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایران کی زیارت پالیسی کا خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ایران کی اس سود مند پالیسی کو مکمل نافذ کروانے کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • روس: متعدد بچوں سمیت تقریباً 50 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک
  • روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ تباہ، ملبہ مل گیا
  • خیبرپختونخوا: رواں سال خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 اور قتل کے 15کیسز رپورٹ
  • پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے تیار، شہباز شریف
  • جب تم رفال اڑا ہی نہیں سکتے تو نئے جہاز کس لعنت کے لیے خرید رہے ہو؟ڈمی خواجہ آصف
  • اربعین پالیسی 2025 ایران کی زائرین کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • امریکہ کی ایکبار پھر ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش
  • کے پی سینیٹ انتخابات میں عملے کے نشان لگا بیلٹ پیپر دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں: الیکشن کمیشن
  • فیضان خواجہ نے شوبز انڈسٹری کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ، کیا انکشافات کیے؟