حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اس ہفتے میں ہوسکتا ہے، امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکا کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا امکان موجود ہے اور اس ہفتے کے آخر میں معاہدہ ہوسکتا ہے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے، اور یہ معاہدہ صدر جو بائیڈن کے دفتر چھوڑنے سے پہلے ہو سکتا ہے۔

جیک سلیوان نے کہا کہ حماس پر دبا بڑھ رہا ہے کہ وہ جنگ بندی پر رضامند ہو۔ صورتحال اب ایسی ہے کہ اگر دونوں فریق موقع سے فائدہ اٹھائیں تو یہ ممکن ہو سکتا ہے۔سلیوان نے بتایا کہ مشرق وسطی کے لیے نامزد صدر بائیڈن کے خصوصی نمائندے بریٹ مک گرک گزشتہ ایک ہفتے سے خطے میں موجود ہیں اور معاہدے کی تفصیلات پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے قطر کے وزیر اعظم اور اسرائیلی حکام سے بات چیت کی جس کے بعد جنگ بندی کے حوالے سے معاملے درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ اس مسئلے پر قریبی تعاون کی پیش کشکی ہے۔ سلیوان نے اشارہ دیا کہ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے سے پہلے معاہدہ طے کرنے کے دبا سے مذاکرات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ “صدر بائیڈن کے دور کے اختتام پر پیدا ہونے والے دبا نے ایک مثبت نتیجے کے لیے حالات سازگار بنا دیے ہیں اور ہم دونوں فریقین کی رضامندی چاہتے ہیں۔

جیک سلیوان نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اس حوالے سے کوئی وعدہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ یہ معاہدہ یقینی طور پر طے پائے گا۔انہوں نے کہا کہ “ہم پہلے بھی ایسی صورتحال سے گزر چکے ہیں جہاں ہم معاہدے کے قریب پہنچے لیکن حتمی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔” واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی، اور اب تک فریقین کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے درمیان جنگ بندی کا

پڑھیں:

اسرائیل اور حماس کے پاس جنگ بندی کے لیے سنہری موقع ہے‘ قطر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے زور دیا ہے کہ ایران جنگ کے بعد غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے فریقین کے پاس معاہدے کا سنہری موقع ہے جس سے اسرائیل اور حماس کو فائدہ اُٹھانا چاہیے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہیں‘ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد مثبت فضا بنی ہے جس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی پر پیش رفت کی جاسکتی ہے۔قطری ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اگر ہم نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو یہ بھی ان کئی مواقع میں سے ایک ہوگا جو حالیہ ماضی میں ضائع ہوچکے ہیں‘ ہم نہیں چاہتے کہ ایک اور ایسا نادر موقع ضائع ہو، جس سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ قطر کی کوششوں سے یہ معاملہ ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آچکا ہے جس پر آئندہ دنوں میں پیش رفت کی امید کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ حماس نے7 اکتوبر 2023ء میں اسرائیل پر حملہ کرکے 1500 کو ہلاک اور251 کو یرغمال بنالیا تھا۔ ان یرغمالیوں میں سے اب بھی درجنوں زندہ ہیں اور کئی کی لاشیں حماس کے پاس ہیں۔ زیادہ یرغمالی اسرائیل کی ہی بمباری میں مارے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل اور حماس کے پاس جنگ بندی کے لیے سنہری موقع ہے‘ قطر
  • اسرائیل اور حماس کے پاس جنگ بندی کے لیے موقع ہے، کھونا نہیں چاہتے، قطر
  • برف بگھل گئی،امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا
  • غزہ میں ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی متوقع ہے،ٹرمپ کا دعویٰ
  • غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا، صدر ٹرمپ کا اعلان
  • تجارتی محاذ پر برف پگھل گئی:امریکا اور چین کے درمیان تاریخی معاہدہ طے
  • برف پگھل گئی؛ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا
  • امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا
  • ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں، ہوسکتا ہے ہم کوئی معاہدہ بھی کرلیں، ٹرمپ