اسراِئیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن کی گونج
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دفاعی نظام کے ذریعے میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے، جنگی سائرن یمن سے داغے گئے میزائل کے اسرائیلی حدود کے قریب پہنچنے پر بجائے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دفاعی نظام کے ذریعے میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے سکیورٹی اداروں کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں غزہ جنگ بندی ڈیل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی ڈیل کا اعلان آج رات یا منگل کی صبح کیا جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیاری کے علاقے غریب شاہ بزنجو چوک کے قریب ایک شخص رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عمران ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب سپر ہائی وے کاٹھور پل پر ایک راہگیر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت آصف علی کے نام سے کی گئی ہے، اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔