کرم میں موجود بنکرز کی مسماری کیلئے کام ہو رہا ہے، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کرم میں موجود بنکرز کی مسماری کے لیے کام ہو رہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں ہاکس ہوتے ہیں، وہ نہیں چاتے کہ معاملات آگے بڑھیں، خواجہ آصف اور عظمیٰ بخاری کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے اور ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتے، کیونکہ عوام کے سامنے کھڑے ہوکر انصاف مانگنے کو پریشر نہیں کہتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بلاول بھٹو کے اتحادیوں کے خلاف بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ انہیں کوئی نئی چیز کی ڈیمانڈ ہو، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے نظریات نہیں ملتے، ابھی بانی چیئرمین کے خلاف اکٹھے ہوکر بیٹھے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹرمپ اور واشنگٹن کی جانب آنکھیں نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ سے توقع ہے، ہم نے ابسلوٹلی ناٹ کہہ کر انکار کی سزا پائی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بدامنی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کرم میں 166 بنکرز موجود ہیں، جس کی مسماری کے لیے کام ہو رہا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے 190 ملین کے القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کی تاریخ میں باربار تبدیلی پر تشویش کا ا ظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیل کے بعد بیرون ملک سے پیسہ پاکستان لایا گیا، جس کی کابینہ نے اجازت دی، پیسہ سپریم کورٹ اور اب حکومت کے اکاؤنٹس میں آچکا ہے، بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں پیسہ نہیں آیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گواہ موجود ہیں، کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، لیکن ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ سزا ہونی ہی ہونی ہے، القادر ٹرسٹ فیصلے کے ذریعے بانی چیئرمین کو بلیک میل کرکے جھکایا نہیں جاسکتا ہے، عدالیہ کو دیکھنا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہو رہا ہے پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم اعلیٰ سندھ نے نہروں کی تعمیر کے حوالے سے اپنا موقف وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں فریقین نے متنازع نہروں کے معاملے پر ایک دوسرے کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، وزیر اعظم اور مراد علی شاہ کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے کنالز سے متعلق تحفظات رکھے، ملاقات میں سندھ کے وزیر جام خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ماہرین آبپاشی بھی موجود تھے۔