صدرزرداری نے کیڈٹ کالج پٹارو کی ترقی کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صدر آصف علی زرداری نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیڈٹ کالج پیٹارو کی ترقی اور جدت کی منظوری دیتے ہوئے ادارے کو تعلیم اور کردار سازی کے حوالے سے پاکستان کا ایک اہم ادارہ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین بورڈ آف گونرز کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد
فیصل عباسی، صدر کے سیکرٹری شکیل ملک، ممبران بورڈ آف گورنرز کموڈور فیصل اقبال، سیکرٹری مالیات فیاض جتوئی، سیکرٹری کالجز آصف اکرام اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز صدر آصف زرداری کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پیٹارو میرا مادرِ علمی ہے اور میرے دل میں اس کے لیے خاص مقام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہاں تعلیم حاصل کرنے پر فخر ہے اور وہ اس ادارے کو واپس کچھ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو پاکستان خصوصاً سندھ کا ایک اہم ادارہ ہے۔ یہ ادارہ سیاست، مسلح افواج، سول بیوروکریسی، عدلیہ اور دیگر شعبوں کیلیے نمایاں قیادت فراہم کر چکا ہے۔ صدر نے نوجوانوں کی ہمہ جہت تربیت میں کالج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج پیٹارو اپنے قیام کے 66 سال سے اب تک اپنی میراث برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہاں کے طلبہ جہاں بھی جاتے ہیں ان کی کامیابیوں اور شخصیت میں کالج کی تربیت جھلکتی ہے۔ صدر مملکت کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کالج کا رقبہ 785 ایکڑ ہے اور یہاں 846 طلبہ زیرتعلیم ہیں جبکہ کیمپس میں 2 سوئمنگ پول بھی موجود ہیں، صدر زرداری نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو دو مزید سوئمنگ پول بنانے اور پانچ سالہ منصوبے کے تحت تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم نے27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا، مسلم لیگ (ن) کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں، مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا شامل ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے تاکہ پارٹی پالیسی کا فیصلہ کیا جاسکے۔