بھارت بنگلا دیش میں حالات کشیدہ ،مشترکہ فوجی مشقیں ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی نے کہا ہے کہ جاری صورتحال کی وجہ سے بنگلا دیش بھارت مشترکہ مشقیں ملتوی کردی گئی ہیں۔نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مشرقی لداخ کے ڈیپسانگ اور ڈیمچوک علاقوں میں’مسائل حل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کور کمانڈروں کو زمینی سطح پر معاملات کو سنبھالنے کا اختیار دیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل نے دعوی کیا کہ جموں کشمیر میں مارے گئے 60فیصد اور سرگرم 80فیصد عسکریت پسند پاکستانی ہیں۔ جنرل دویدی نے یقین دلایا کہ بھارت اور بنگلا دیش کو فی الحال کسی بھی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھارتی فوج کے
سربراہ کا کہنا تھا کہ حالات ”مجموعی طور پر قابو میں ہیں اور لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ برقرار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال جوں کی توں ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا بھارتی اور چینی افواج کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یمن، بنگلہ دیش، کینیڈا، پاکستان سمیت ساری دنیا بھارتی دہشتگردی سے واقف ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود
معروف دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود کا کہنا ہے کہ انڈیا نے فالس فلیگ آپریشن میں معصوم شہریوں کے خون کو استعمال کیا۔
وی نیوز ایکسکلوسیو میں میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹیشن پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، انڈیا امریکا کو چین کے خلاف اپنی خدمات پیش کرنے کی بھی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
جنرل ریٹایر زاہد محمود نے کہا کہ انڈیا بار بار دو قومی نظریے کو حقیقت ثابت کر رہا ہے، انڈیا ہندوتوا کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم انڈیا کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلگام واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، انڈیا نے فالس فلیگ آپریشن میں معصوم شہریوں کے خون کو استعمال کیا، انڈیا انسانوں کا سودگر ہے۔
جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا کہ انڈیا اور افغانستان کے خلاف پاکستان کے پاس مضبوط ترین ثبوت موجود ہیں، جبکہ یہی ثبوت ہم نے دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا بلوچستان میں پاکستان مخالف مسلح تحریکوں کو فنڈ دے رہا ہے، انڈیا کے وزرا خود اس کا اعتراف کر چکے ہیں۔
جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا کہ انڈیا پوری دنیا میں دہشتگردی کے حوالے سے بدنام ہے۔ پاکستان، قطر، یمن، بنگلہ دیش، کنیڈا اور پاکستان نے انڈیا کے خلاف دہشتگردی کے شواہد دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی مقبولیت انڈیا میں روز بروز کم ہو رہی ہے، سکھ، مسلمان، عیسائی اور دوسرے مذاہب کے لوگ انڈیا میں غیر محفوظ ہیں، اور وہ سب مودی کے خلاف کھل کر بولتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں