کار حادثے میں جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہ ہو سکی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہراہ فیصل پر کار حادثے میں جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، نہ ہی حادثے کے ذمے دار فرار ہونے والے لڑکے اور لڑکی کے بارے میں کچھ معلومات حاصل ہوسکیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر کار کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوا۔ واقع میں مرنے والے شہری کی شناخت اور مفرور ملزمان کا تا حال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 65 سال ہے، نادرا کے ذریعے متوفی کی شناخت کا عمل جاری ہے ، جب کہ پولیس نے حادثے کی شکار گاڑی کو ٹیپو سلطان تھانے میں منتقل کر دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار میں لڑکا اور لڑکی سوار تھے، کار کے اندر شراب کی بوتل بھی موجود ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
سٹی 42 : ضلع شکار پور سے قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی ۔
بس قلندر لعل شہباز جارہی تھی کہ اسی دوران وگن روڈ کے خیرپور جوسو کے مقام حادثہ پیش آیا، بتایا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس اُلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار