تحریک انصاف نے فنڈز کیلئے سنٹرل فنانس بورڈ قائم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیٹ نیوز) تحریک انصاف نے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے سنٹرل فنانس بورڈ قائم کر دیا۔ سنٹرل فنانس بورڈ 13 ممبران پر مشتمل ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری سمیت 13 ممبران موجود ہیں۔ بورڈ پارٹی کے اکاؤنٹس مینیج کرے گا جبکہ قانون کے تحت اکاؤنٹس کا آڈٹ کرنے کی ذمہ داری بھی بورڈ پر عائد ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سی ڈی اے بورڈ کا گیارہواں اجلاس ،22عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
سی ڈی اے بورڈ کا گیارہواں اجلاس ،22عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا گیارہواں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز زیر غور لائے گئے۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے کے 22 عارضی ملازمین کی مستقلی کو سپریم کورٹ میں زیر التوا اپیل کے حتمی فیصلے تک مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مستقبل میں چیئرمین سی ڈی اے نے ملازمین کی پرموشن اور مستقلی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کی پالیسیوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری جس کو ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کیلئے سی ڈی اے بھرپور کاوشیں کررہا ہے۔ اس سلسلہ میں سی ڈی اے کے انوائرمنٹ ونگ نرسری کے زیر اہتمام لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کے حوالے سے تیکنیکی اور پنجاب یونیورسٹی سے الحاق کے امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اس سلسلہ میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کے متعلقہ شعبہ سے الحاق کے بارے میں مزید معلومات اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرے تاکہ سی ڈی اے کی ماڈل نرسری میں ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائے جس میں بی ایس ڈگری کے ساتھ ساتھ ایک سالہ ڈپلومہ پروگرامز کے اجرا کو ممکن بنایا جاسکے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف اسلام آباد کے گرین ایریاز کو مزید خوبصورت بنانے کے علاہ نوجوانوں کو جدید ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ کے شعبوں میں تربیت دے کر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا یہ اقدام شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے اصولوں کو بھی فروغ دے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ کے ساتھ قائم ہونے والا لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر انسٹیٹیوٹ نہ صرف بہترین ریسرچ سینٹر ہوگا بلکہ عملی تربیت کے نتیجے میں سی ڈی اے کو بہترین ہارٹیکچر لینڈ سکیپنگ ایکسپرٹس میسر ہونگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجٹ: سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ بجٹ: سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان فائلرز پر سختیاں وفاقی بجٹ ،پراپرٹی کے کاروبار پر ریلیف، سپرٹیکس میں کمی کا اعلان، وفاقی بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ حکومت کا درآمد شدہ ، سمگل گاڑیوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ، بڑی خبر سب نیوز پر یہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی حکومت پر تنقیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم