Express News:
2025-07-26@14:18:01 GMT

کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے، جس میں تین ٹیموں نے حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق یہ آپریشن گلشن، نیو ٹاؤن، محمود آباد، جمشید کوارٹرز، بہادر آباد، فیروز آباد، سچل اور سہراب گوٹھ میں کیے گئے۔

آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔

 پولیس نے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔

بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔

آپریشن میں پولیس افسران، جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف نے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیے۔

پولیس کے مطابق یہ آپریشن علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے جاری رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے

کراچی:

کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔

جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان  دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔

ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق  پولیس مقابلے میں ہلاک اورزخمی حالت میں گرفتار ڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار محمد عمیر کی شہادت میں ملوث تھے۔  ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اورکورنگی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کا  مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • بی جے پی حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم کے ملزمان کو نوازا جارہا ہے، مہیما سنگھ
  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
  • کراچی میں تاوان کی غرض سے اغوا کی گئی بچی کس طرح بازیاب ہوئی؟
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہوش رُبا اضافہ، مودی راج میں انصاف ناپید
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق