ذوالفقار بھٹو سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے، ،جسٹس حسن اظہر رضوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے ہیں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو صاحب سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے گزشہ کئی روز سے جاری اپنے دلائل کا آغاز کردیا اور مؤقف اپنایا کہ ایف بی علی کیس میں جن افراد پر کیس چلایا گیا وہ ریٹائرڈ تھے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ کنٹونمنٹ میں اگر کسی سپاہی کا سویلین کیساتھ اختلاف ہو جائے تو کیس کہاں جائے گا، وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ اختلاف الگ بات ہے، ملٹری ٹرائل کے معاملے کو بہت وسعت دی جا رہی ہے۔
وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ زمانہ امن میں بھی ملٹری امور میں مداخلت کرنے پر سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہی چلے گا، جسٹس حسن اظہر رضوی بولے آخر کوئی ماسٹر مائنڈ بھی ہوگا، سازش کس نے کی۔
وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث استدلال کیا کہ سازش کرنے والے یا ماسٹر مائنڈ کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا، سویلین کا ٹرائل اچانک نہیں ہورہا، 1967 سے قانون موجود ہے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ ذہن میں رکھیں ایف بی علی کیس سول مارشل لا دور کا ہے، ذوالفقار علی بھٹو صاحب سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسٹس حسن اظہر رضوی سول مارشل لا وزارت دفاع
پڑھیں:
سکردو، معروف عالم دین علی رضا رضوی کی شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات
اس موقع پر سید علی رضا رضوی نے کہا کہ یہاں کی مجالس میں بڑی روحانیت اور معنویت پائی۔ بلتستان کے لوگوں کے آداب سے بڑا متاثر ہوا۔ لوگ قدیم و عظیم تہذیب ثقافت جاری رکھیں اس کو خراب نہ ہونے دیا جائے اسلام ٹائمز۔ نامور عالم دین سید علی رضا رضوی نے سکردو میں شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی۔ شیخ حسن جعفری نے سید علی رضا رضوی کو بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی دینی خدمات کو سراہا۔ ملاقات کے دوران شیخ محمد حسن جعفری کی صاحبزادی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر سید علی رضا رضوی نے کہا کہ یہاں کی مجالس میں بڑی روحانیت اور معنویت پائی۔ بلتستان کے لوگوں کے آداب سے بڑا متاثر ہوا۔ لوگ قدیم و عظیم تہذیب ثقافت جاری رکھیں اس کو خراب نہ ہونے دیا جائے ،بلتستان والوں کے اخلاق و آ داب سے بڑا متاثر ہوا۔ جس طرح سے بلتستان کے علمائے کرام نے یہاں عزاداری کی جو بنیاد رکھی ہے وہ نہایت ہی متاثر کن ہے، باہر کی ثقافت کو یہاں آنے نہ دیا جائے۔