فلم عاشقی 3 میں کارتک آریان کے ساتھ ہیروئن کون ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ باسو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترپتی دیمری کو فلم ’عاشقی 3‘ سے نکال دیا گیا ہے، جو کہ فلم انیمل کے بعد عاشقی 3 کیلئے کاسٹ کی گئی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مداح ترپتی دیمری کو ’بھول بھلیاں 3‘ کے بعد ایک بار پھر کارتک آریان کے ساتھ ’عاشقی تھری‘ میں دیکھنے کے خواہشمند تھے۔ جس کے بعد فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو نے انہیں فلم میں شامل بھی کرلیا تھا تاہم اب ترپتی کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔
فلم کے ابتدائی شاٹس کی شوٹنگ کے دوران ترپتی کی غیر موجودگی نے ان کی شمولیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بعد ازاں یہ افواہیں سامنے آئیں کہ انہیں فلم ’اینیمل‘ میں ان کے بولڈ کردار کی وجہ سے انہیں اس پروجیکٹ سے الگ کیا گیا ہے۔ تاہم انوراگ باسو نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اور اداکارہ کو فلم سے نکالنے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترپتی کو ’اینیمل‘ کے بولڈ سین کی وجہ سے نکالے جانے کی بات درست نہیں، اور خود ترپتی بھی اس حقیقت سے واقف ہیں۔
تاہم ہدایتکار انوراگ باسو نے اداکارہ کو فلم سے نکالنے کی اصل وجہ نہیں بتائی۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فلمسازوں کا ماننا تھا کہ ترپتی ’عاشقی 3‘ کی ہیروئن بننے کے لیے مطلوبہ ’معصومیت‘ کی خصوصیات پر پورا نہیں اترتیں۔
انکا کہنا ہے کہ عاشقی جیسی روحانی محبت کی کہانی کے لیے معصومیت ضروری ہے اور فلم کی ٹیم کے مطابق ترپتی اپنے حالیہ کرداروں کی وجہ سے اس معیار پر پوری نہیں اترتیں کیونکہ انیمل میں انہوں نے جھوٹی محبت کی کہانی رچائی تھی۔
اب کارتک آریان کے ساتھ عاشقی 3 میں ہیروئن کون ہوں گی اس حوالے سے مزید معلومات کا انتظار ہے جس کا اعلان ہدایتکار جلد کریں گے؟
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انوراگ باسو نے کو فلم
پڑھیں:
نتن یاہو کے ساتھ اسرائیل میں اچھا برتاؤ نہیں ہو رہا وہاں مداخلت کرونگا، ٹرمپ
سی بی ایس کے ساتھ ایک گفتگو میں ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ضرورت ہوئی تو وہ فوجی دستے یا امریکی نیول مارینز کو (عوامی احتجاجات کو دبانے کے لیے) امریکی شہروں میں روانہ کر دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس کے ساتھ ایک گفتگو میں دھمکی دی کہ اگر ضرورت ہوئی تو وہ فوجی دستے یا امریکی نیول مارینز کو (عوامی احتجاجات کو دبانے کے لیے) امریکی شہروں میں روانہ کر دیں گے۔ تسنیم کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈیموکریٹس کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات کے لیے بیٹھنے کو تیار ہیں، مگر صرف اُس کے بعد جب حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہو جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریپبلکن شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے ووٹ دیں گے مگر ڈیموکریٹس نہیں، ڈیموکریٹس نے ہی حکومت بند کروائی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں ڈیموکریٹس کی بلیک میلنگ قبول نہیں کروں گا، اور میرا ماننا ہے کہ شٹ ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ممکن ہے امریکی فوجی نیجیریا میں تعینات کیے جائیں یا ہوائی حملے کیے جائیں، اور ہم وہاں مسیحیوں کو مارے جانے نہیں دیں گے۔ اسرائیل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نتن یاہو پر دباؤ ڈالا اور کچھ چیزیں پسند نہیں آئیں اور آپ نے دیکھا کہ میں نے اس معاملے میں کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ نتن یاہو کے ساتھ اسرائیل میں اچھا برتاؤ ہو رہا ہے اور ہم اس کی مدد کے لیے کچھ مداخلت کریں گے کیونکہ اس کے ساتھ بہت ناانصافی ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نتن یاہو وہ شخصیت ہیں جن کی جنگ کے دوران اسرائیل کو ضرورت تھی، اور مجھے نہیں لگتا کہ ان کے ساتھ اچھا سلوک ہو رہا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ چاہیں تو وہ بہت جلد حماس کو مسلح صلاحیت سے محروم کر سکتے ہیں اور پھر وہ ختم ہو جائے گی، غزہ میں جو جنگ بندی ہے وہ کمزور نہیں بلکہ بہت مضبوط ہے، اور اگر حماس کے رویے درست نہ ہوں تو اسے فوراً ختم کیا جا سکتا ہے۔ ایران کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران کے پاس کوئی نیوکلیئر صلاحیت موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران ایک جوہری ریاست ہوتا تو کوئی معاہدہ ممکن نہ ہوتا۔ ٹرمپ نے وینیزویلا کے بارے میں کہا کہ انہوں نے زمینی آپریشن کے امکان کو نہ تو تسلیم کیا اور نہ ہی رد کیا، اور کہا کہ اُن کے خیال میں مادؤرو کے دن گنے جا چکے ہیں۔ وینیزویلا نے ہمارے ساتھ بہت برا سلوک کیا ہے، نہ صرف منشیات کے ذریعے بلکہ سینکڑوں ہزاروں افراد کی غیرقانونی شہریوں کے امریکہ داخلے کے ذریعے بھی، البتہ اُن کا خیال ہے کہ ہم وینیزویلا کے ساتھ جنگ میں داخل نہیں ہوں گے۔