پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کر دی گئی، مریم نواز چیئرمین مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور:
پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کر دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں بورڈ عہدیداروں اور ممبران کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بورڈ کی چیئرمین، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بورڈ کی وائس چیئرمین جبکہ سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و فشریز بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے۔
پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ 19 افراد پر مشتمل ہے جس میں 8 افراد آفیشل جبکہ 11 نان آفیشنل ہیں۔
ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ماحولیات، ڈی جی وائلڈ لائف، ڈی جی وائلڈ لائف و فشریز ساؤتھ پنجاب اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز لاہور بلحاظ عہدہ بورڈ ممبر ہوں گے۔
غیر سرکاری ممبران میں آئی یوسی این کی فوزیہ ملک، ڈبلیو ڈبلیو ایف کی عظمیٰ خان، ہوباڑہ فاؤنڈیشن کے سربراہ بریگیڈئیر (ر) مختار احمد، انٹرپرنیور وکنزرویشنسٹ بدر منیر، لیکچرر و سرجن یوواس ضیااللہ مغل، چیئرمین پاکستان وائلد لائف فاؤنڈیشن وسیم احمد خان، کنزرویشنسٹ سید رضوان محبوب، وائلڈ لائف فوٹوگرافر عبداللہ خان، پروفیشنل ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ قاسم علی شاہ، اینکرپرسن افتخار احمد اور سہیل وڑائچ شامل ہیں۔
پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ صوبے میں جنگلی حیات کی کنزرویشن، پروٹیکشن اور انتظامی امور بارے فیصلہ جات کی منظوری دے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ بورڈ کی
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے- پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے – ملیریا سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں – پنجاب کے ہر ضلع میں اینٹی ملیریا سپرے مہمات، مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملیریا ہاٹ سپاٹ اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے – عوام ملیریا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں صاف پانی کو ڈھانپیں، مچھردانیوں کا استعمال کریں۔ پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح ہے، اور ان کا تحفظ ہمارا مشن ہے–