برطانوی یونیورسٹی نے انوکھا ڈگری پروگرام متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ایڈنبرا کی مشہور ہیریئٹ واٹ یونیورسٹی نے ایک منفرد انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں طلباء کو شراب بنانے کی تربیت دی جائے گی۔
چار سالہ بی ایس سی (آنرز) ڈگری پروگرام میں طلباء کو تقریباً دس ہزار پونڈ سالانہ فیس میں شراب بنانا سکھائی جائے گی۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ شراب کی صنعت عالمی معیشت میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور جی ڈی پی کا اہم حصہ بن رہی ہے۔
یونیورسٹی کے مطابق صرف اسکاٹ لینڈ میں اسکاچ وِسکی انڈسٹری میں 11,000 سے زائد افراد براہ راست ملازمت کر رہے ہیں جبکہ مزید 42,000 بالواسطہ طور پر وابستہ ہیں۔
یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا واحد انڈرگریجویٹ پروگرام ہے جس کے تحت طلباء کو شراب کشیدنے میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس ڈگری میں اکاؤنٹنگ، فنانس کے اختیاری ماڈیولز بھی شامل ہیں تاکہ گریجویٹس انڈسٹری کے تمام پہلوؤں میں ماہر بن سکیں۔ اس پروگرام کے فارغ التحصیل طلباء کو انڈسٹری میں انتہائی شاندار روزگار ملے گا۔
برطانوی یونیورسٹی کے اس ڈگری پروگرام نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے جس پر لوگ اپنی آراء کا اظہار کررہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شراب کے جسمانی، ذہنی اور معاشرتی سطح پر انتہائی سنگین نقصانات ہیں جسے کسی صورت پروموٹ نہیں کرنا چاہئے، یونویرسٹی میں اس طرح کی ڈگری تشویشناک ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شراب نوشی جگر، دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق شراب نوشی ہر سال لاکھوں افراد کی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق شراب پینے سے دماغی خلیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے جس کے نتیجے میں یادداشت کی کمزوری اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ طلباء کو
پڑھیں:
برطانوی وزیر ریلوے کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے پر جرمانہ
لاہور:قانون کی بالادستی ہر مہذب معاشرے کی پہچان ۔ برطانیہ کے وزیر ریلوے، لارڈ پیٹر ہینڈی لندن میں ایک چیریٹی تقریب میں بس چلا رہے تھے کہ موبائل پر کسی سے باتیں کرنے لگے۔
یہ عمل دیکھنے والے ایک شہری نے معاملہ پولیس میں رپورٹ کر دیا۔پوچھ گچھ ہوئی تو لارڈ پیٹر نے آئیں بائیں شائیں کرنے اور اپنے عہدے کی دھونس ڈالے بغیر دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کا اعتراف کیا جو قانون کی خلاف ورزی تھی۔
انھیں جرمانہ ہوا اور ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹ بھی لاگو ہو گئے۔