توشہ خانہ 2 کیس ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین 3 رکنی تحقیقات ٹیم کی نگرانی کریں گے جبکہ جے آئی ٹی میں دو افسران سب انسپکٹر کاشف ریاض اور شمس خان اینٹی کرپشن سرکل سے شامل کئے گئے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت کا سخت برہمی کا اظہارکیا تھا۔بشریٰ بی بی کے وکیل آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو حق جرح ختم کردیں گے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلاءکی جانب سے آئندہ سماعت پرگواہ پر جرح مکمل نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔استغاثہ کے گواہ محمداحمد پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوثین مفتی نے جرح مکمل کی تھی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی تھی۔ عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو ئے تھے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیاتھا۔سماعت کے دوران چوتھے گواہ کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کر لی گئی تھی۔ جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کی تھی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈکیا گیا تھا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مجموعی طور پر مزید 5گواہ طلب کئے تھے۔محمد شفقت، قیصر، عمر صدیق، محسن، فہیم کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کہاکہ آئندہ سماعت پر وکلا نے گواہ پر جرح مکمل نہ کی تو تادیبی کارروائی ہوگی۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت منگل 14جنوری تک ملتوی کردی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری توشہ خانہ عدالت نے کی تھی اور ان
پڑھیں:
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کا کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد
---فائل فوٹوبانئ پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں اے ٹی سی اسلام آباد نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانئ پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
پی ٹی آئی وکلا نے عدالت سے فرد جرم مؤخر کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جس کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ہر جگہ یہ کہا جاتا ہے کہ مقدمات درج ہوگئے ٹرائل نہیں ہو رہا، یہ آپ لوگ ہی کہتے ہیں یا تو کہہ دیں کہ مقدمات کا ٹرائل نہ ہو۔
وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ بات ان کیسز کی نہیں ہے، یہ سیاسی کیسز کی بات ہے۔
عدالت نے کہا کہ آپ کی بریت کی درخواستیں خارج ہوچکی ہیں، اب تو وہ چیلنج بھی ہوچکی ہیں۔
اے ٹی سی نے راجا راشد حفیظ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ راشد حفیظ جب تک مچلکے جمع نہیں کروائیں گے کورٹ روم نہیں چھوڑیں گے۔
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ مقدمے کے ملزمان میں فیصل جاوید خان، واثق قیوم، عامر کیانی و دیگر نامزد ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔