ڈیرہ اسماعیل خان، مقامی بریگیڈ کمانڈ کا ڈی پی او آفس سراروغہ وزیر ستان کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان، مقامی بریگیڈ کمانڈ کا ڈی پی او آفس سراروغہ وزیر ستان کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025  سب نیوز 
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریضان) مقامی بریگیڈ کمانڈر نے ڈی پی او آفس سراروغہ وزیر ستان کا دورہ کیا، ڈی پی او کی جانب سے پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بریگیڈ کمانڈر نے پولیس افسران اور نوجوانوں سے ملاقات کی ، جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور امن و امان کے قیام میں پولیس کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ،یہ دورہ ریاستی اداروں کے تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقے میں امن و ترقی کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کی علامت ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈی پی او
پڑھیں:
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 015ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 393 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 5ہزار 152روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 4ہزار 417روپے کی سطح پر آگئی ہے۔