سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو تسلیم نہ کرنے تک ملک افراتفری کا شکار رہے گا، اگر عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے تو فوری طور پر ان کو جیل سے نکالنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جماعت میں شدت پسند لوگ ہیں، خواجہ آصف کو مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا اس لیے وہ غصہ ہیں تاہم مجموعی طور پر بہت کچھ بہتر ہوا ہے، سب لوگ بتا رہے ہیں لوکل ماحول بہتر ہوا ہے، اس صورتحال میں تحریک انصاف کو مذاکرات کا حصہ بننا چاہئے کیوں کہ مذاکرات انتہائی مثبت عمل ہے، اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اپوزیشن میں سے لوگ پاکستان کے لیے سامنے آئیں، ملک میں سیاست کرنے کا ایک ماحول ملنا چاہیئے کیوں کہ جب تک تحریک انصاف کو تسلیم نہیں کیا جاتا تب تک ملک میں افراتفری رہے گی۔بتایا جارہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں اسد عمیر سمیت 104 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کردی، اس حوالے سے جج ارشد جاوید نے علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد عمر، عمر ایوب اور فواد چوہدری سمیت 104 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، فواد چوہدری اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ نجیب فیصل نے دلائل میں کہا کہ ’متعدد ضمانتوں کی سماعت سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے تک ضمانتوں پر کارروائی نہ کی جائے، تمام ملزمان ایک ہی طرز کے کیسوں میں نامزد ہیں، عدالت سے استدعا ہے سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کی جائے‘۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی درخواست جمع کرائی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ’عمران خان سے فیملی ملاقات کا دن ہے، جس کے باعث بہنیں ان سے ملنے اڈیالہ گئی ہیں، اس لیے حاضری معافی منظور کی جائے‘، جس پر عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے پانچ مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 فروری تک توسیع کر دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خان کی

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس؛مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قرار

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت  راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قراردیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  دوران سماعت پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہاکہ ملزمان سزایافتہ اور قانون سے بھاگے ہوئے ہیں،ملزمان نے خود کو قانون کے سامنے سرنڈر نہیں کیا، ملزمان کی حاضری معافی قانون کے مطاق نہیں ہو سکتی،ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے قانونی تقاضے پورے ہو چکے ۔

عدالت نے مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قراردیدیا،غیرحاضر18پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی،عدالت نے 18ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولز کی تعطیلات میں مزید3روز کی توسیع

ملزمان میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، کنوب شوزب، شیخ راشد شفیق ،شکیل نیازی ،رائے حسن نواز، مہرمحمد جاوید، محمد احمد چٹھہ اور دیگر ملزمان شامل  ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قرار
  • 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • 26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
  • عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود
  • ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
  • ای سی ایل کیس: ایمان مزاری غیر حاضر، کیس منتقل کرنے کی استدعا