اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے۔پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں، انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف ایک سموک سکرین ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی کوئی پیشکش نہیں کی، ہم ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کر سکتے، فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماں نے مختلف مواقع پر ایسی باتیں کی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ڈیل چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں چل رہی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کے اپنی سرکاری حیثیت میں کچھ روابط ضرور ہیں لیکن انہیں بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے کہا کہ
پڑھیں:
چین کسی بیرونی فوجی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا‘ وزیر دفاع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین کسی بیرونی فوجی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا‘ وزیر دفاع
بیجنگ: چینی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ چین کسی بھی بیرونی فوجی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر دفاع ڈونگ جون کا کہنا ہے کہ چین کسی بھی بیرونی فوجی مداخلت کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا پر سرد جنگ کی ذہنیت چھائی ہوئی ہے، چین تائیوان کی آزادی کے لیے کسی علیحدگی کی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دے گا۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر امن وترقی کا موضوع موجودہ وقت کا بنیادی رجحان ہے، اس نئی صورتحال میں جنگل کے قانون سے بچنے کے لیے عالمگیر اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے۔
اعلیٰ حکام نے اپنے موقف میںمزید کہا کہ بالادستی کی سوچ نے دوسری جنگ عظیم کی میراث کو جیو پولیٹیکل ٹول میں بدل دیا، خود مختار آزادی کے اصول سے انحراف عالمی برادری کو انتشار اور تنازعات میں ڈال رہا ہے، جو کہ انسانی حقوق کے زمرے میں کسی طرح بھی زیب نہیں دیتا۔