بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم 'میرے برادر کی دلہن' کے ایک سین کے دوران ساتھی اداکار عمران خان کو تقریباً 20 تھپڑ مارے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کترینہ نے فلم کے سیٹ کا ایک یادگار واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں ایک منظر میں عمران خان کو تھپڑ مارنا تھا، لیکن وہ سین کو حقیقی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پارہی تھیں۔

کترینہ کے مطابق عمران نے خود مشورہ دیا کہ وہ حقیقت میں تھپڑ ماریں تاکہ منظر زیادہ قدرتی لگے۔ اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے کئی بار ری ٹیک کیے گئے اور انہوں نے عمران کو 15 سے 16 بار تھپڑ مارے۔ 

کترینہ نے بتایا کہ عمران آخرکار التجا کرنے لگے کہ مزید تھپڑ نہ ماریں، لیکن اس دوران ایک شاندار سین شوٹ کیا جا چکا تھا۔

یاد رہے کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی اس رومانٹک کامیڈی فلم میں عمران خان، کترینہ کیف، علی ظفر اور تارا ڈی سوزا نے اہم کردار ادا کیے تھے۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

طاہرہ کشیب کیا سن کر ہنسنے اور رونے لگیں؟ آیوشمان کھرانا نے بتا دیا

آیوشمان کھرانہ اہلیہ طاہرہ کشیپ کے ہمراہ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی وُوڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ طاہرہ کشیپ کو یقین نہیں تھا کہ میں اداکار بن سکتا ہوں جبکہ میرے والد کی سخت توقعات نے مجھے کالج میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور اداکاری کے خواب کو حقیقت بنانے میں مدد دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ انٹرویو میں آیوشمان کھرانہ نے اس وقت کو یاد کیا جب وہ اور طاہرہ پنجاب یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، انہوں نے انکشاف کیا کہ میں ہمیشہ سے طاہرہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن طاہرہ نے مجھ سے پوچھا کہ تم زندگی میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہو؟ پیسے کیسے کماؤ گے؟ میں نے اسے بتایا کہ میں اداکار بننا چاہتا ہوں۔

آیوشمان نے بتایا کہ اس موقع پر طاہرہ بیک وقت ہنسنے اور رونے لگیں، یہ سوچ کر کہ میں اداکار کیسے بن سکتا ہوں، میں اس وقت ایک کتابی کیڑا یا پڑھاکو قسم کا نوجوان تھا، میری شکل دیکھ کر کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتا تھا کہ میں اداکار بن جاؤں گا، یہاں تک کہ طاہرہ کو بھی مجھ پر یقین نہیں تھا، میں نے اپنے خود کے یقین پر بہت زیادہ بھروسہ کیا۔

بچپن میں والدین سے خوب مار کھائی، آیوشمان کھرانہ کا انکشاف

بھارتی اداکار اور گلوکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ والدین سے بچپن میں خوب مار کھائی ہے۔

انہوں نے اپنے والد کی وہ شرط بھی بتائی جس کے بعد انہیں اداکاری کرنے کی اجازت ملی اور کہا کہ میرے والد نے ایک شرط رکھی کہ اگر میں آرٹ کی فیلڈ اپنا کر تھیٹر کرنا چاہتا ہوں تو مجھے کالج میں ٹاپ کرنا ہو گا، تو میں نے 3 سال تک اپنے کالج میں ٹاپ کیا کیونکہ میں تھیٹر میں کیریئر بنانا چاہتا تھا، یہ مشکل تھا، لیکن وہ چاہتے تھے کہ کچھ اچھا ہو، چونکہ میں شاہ رخ خان کا مداح تھا، میں نے محسوس کیا کہ ایک تعلیم یافتہ اداکار بننا بہتر ہے، شاہ رخ سے زیادہ ذہین کوئی نہیں ہے، ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے میں نے بھی ماس کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی اور بالآخر ممبئی پہنچ گیا۔

آیوشمان کو حال ہی میں فلم تھما میں دیکھا گیا تھا، آدتیہ سرپوتدار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رشمیکا مندانا، نواز الدین صدیقی، فیصل ملک اور پاریش راول نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

دیوالی پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے اب تک دنیا بھر میں باکس آفس پر 155.25 کروڑ بھارتی روپے کا کاروبار کیا ہے۔

آیوشمان اپنی اگلی فلم ’پتی، پتنی اور وہ ٹو‘میں نظر آئیں گے جو 2019ء کی ہٹ فلم ’پتی، پتنی اور وہ‘ کا سیکوئل ہے۔

اس فلم میں سارہ علی خان، وامیکا گبّی اور راکول پریت سنگھ بھی جلوہ گر ہوں گی، یہ فلم 4 مارچ 2026ء کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • فلمی ٹرمپ اور امریکا کا زوال
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • طاہرہ کشیب کیا سن کر ہنسنے اور رونے لگیں؟ آیوشمان کھرانا نے بتا دیا
  • مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں شاہ رُخ خان جیسا دکھائی دیتا ہوں، ساحر لودھی
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • بگ باس: ساتھی خاتون کی تضحیک کرنے پر سلمان خان کی طرف سے امیدواروں کی سخت سرزنش
  • ای چالان ظلم، تھپٹر مارنے کی سزا موت نہیں ہوسکتی، اپوزیشن لیڈر بلدیہ کراچی
  • سشانت سنگھ کا قاتل کون ہے؟ اداکار کی بہن کا نیا انکشاف
  • کمرے میں صرف کتوں کے ایوارڈ ہیں، مجھے ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا، کاشف محمود
  • عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ