بٹ کوائن ڈکیتی کا معاملہ: ملزمان سے ایک کروڑ سے زائد رقم اور پرتعیش کار برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)کراچی میں کرپٹو کرنسی ڈیلر کو اغوا کرکے اس کے اکانٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ٹرانسفر کرانے والے ملزمان سے تحقیقاتی ٹیم نے ایک کروڑ سے زائد رقم اور ایک پرتعیش کار برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی ڈیلر کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت کراچی میں کلفٹن کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
دوران سماعت تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں گرفتار ملزمان بشمول 2 سی ٹی ڈی اہلکاروں، نے چوری شدہ رقم کو ایک بینک منتقل کیا اور بعد میں اس سے ایک پرتعیش گاڑی سیڈان (مرسڈیز بینز)خریدی جسے برآمد کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کانسٹیبلز علی سجاد اور محمد عمر کے ہمراہ ملزمان حارث اشعر، محمد رضوان شاہ، نعمان رفت، طارق حسن شاہ، مزمل رضا اور عمر جیلانی کو کلفٹن کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے سامنے ریمانڈ میں توسیع کے لیے پیش کیا گیا۔(جاری ہے)
تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے چوری شدہ رقم سے خریدی گئی مرسڈیز بینز اور ملزمان سے رقم برآمد کی۔انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ شکایت کنندہ ارسلان ملک نے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں 2 ملزمان کی شناخت کی اور ان کی جرم کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی۔عدالت میں تحقیقاتی افسر نے ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تاکہ مفرور ملزمان جن میں ہماد، زمان، مزمل، علی رضا، رشید لودھی اور دیگر شامل ہیں، کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔بعد ازاں عدالت نے تحقیقاتی افسر کی استدعا سننے کے بعد ملزمان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔بعد ازاں ایک پریس ریلیز کے مطابق ملزمان کو پکڑنے کے لیے تشکیل کردہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی)کی تحقیقاتی ٹیم نے کرپٹو کرنسی ڈیلر کو اغوا کرکے اس کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ٹرانسفر کرنے والے ملزمان سے پرائز بانڈ کی مد میں تقریبا 9 لاکھ روپے اور ایک مرسڈیز گاڑی برآمد کرلی۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)کے مطابق کرپٹو کرنسی ڈیلر کو 25 دسمبر کی رات ایک بج کر 40 منٹ پر سادہ کپڑوں میں ملبوس 5 افراد نے اغوا کیا تھا، ملزمان بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس وین میں ڈیلر کو ایف آئی اے صدر آفس کے قریب لائے تھے جہاں پر ان کے اکاؤنٹ سے زبردستی پیسے ٹرانسفر کیے گئے تھے۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ملزمان نے ڈیلر کا موبائل فون ری سیٹ کیا اور اسے مزار قائد کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے جس کے بعد 8 ملزمان کو ڈیلر کے اغوا اور رقم منتقلی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحقیقاتی افسر ڈیلر کو
پڑھیں:
کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
اے وی سی سی، سی آئی اے اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 20 اپریل کو کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب جبکہ اغوا کار گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار
یاد رہے کہ 20 اپریل 2025 کو مغوی غیور عباس ولد مرید عباس عمری 21 سالہ گھر سے اقراء یونیورسٹی جانے کے لیے نکلا تھا جس کو تھانہ بلوچ کالونی کی حدود سے نامعلوم مسلح اغواکاروں نے اغوا کرلیا تھا اور اس کی رہائی کے عوض 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق مذکورہ مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج ہوا اور تفتیش اے وی سی سی، سی آئی اے کو منتقل کردی گئی تھی۔
ایس ایس پی AVCC/CIA کراچی نے ڈی ایس پی آپریشن اور ایس ایچ او اے وی سی سی کی سربراہی میں سی پی ایل سی کے ہمراہ ایک پولیس ٹیم تشکیل دی۔
مزید پڑھیے: کراچی: اغوا برائے تاوان و قتل کے 4 ملزمان کو پھانسی کی سزا
پولیس ٹیم اور سی پی ایل سی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے قیوم آباد کراچی میں مشترکہ کاروائی کرکے مغوی غیور عباس کو بحفاظت بازیاب کروالیا اور 2 اغواکاروں کو گرفتار کیا۔
گرفتار اغواکاروں کی شناخت منیر سولنگی ولد اللہ ورایو اور آفتاب سولنگی ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار
مقدمے کی ابتدائی تفتیشی کاروائی مکمل کرنے کے بعد مغوی غیور عباس کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے بازیابی پر متعلقہ ایس ایس پی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای وی سی سی سی آئی اے سی پی ایل سی غیور عباس کراچی مغوی بازیاب