مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر میں معمول کے گشت پر مامور بھارتی فوج کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس میں 10 فوجی سوار تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج کی گاڑی مبینہ طور پر بارودی سرنگ پر چڑھ گئی۔
جس سے زور دار دھماکا ہوا اور افراتفری پھیل گئی۔ مزید نفری طلب کی گئی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا۔
امدادی کاموں کے دوران 8 فوجی اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چند فوجی مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
تاہم بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہونے والے زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔
ادھر آزاد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور زخمیوں کی نازک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ دھماکا پیدل چلنے والے فوجی اہلکاروں کے بارودی مواد پر پاؤں رکھنے کے باعث پیش آیا۔
تاہم اس حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج
پڑھیں:
کوئٹہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگیٹ میں سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک ظفر، لائنس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق حملے میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ استعمال کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بم ڈسپوزل اسکواڈ سیکیورٹی اہلکار سیکیورٹی فورسز کوئٹہ مارگیٹ نواحی علاقے