اٹک میں دریائے سندھ سے غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اٹک میں دریائے سندھ کے کنارے گزشتہ کئی سالوں سے سونے کے ذخائر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، مقامی لوگوں کی جانب سے متعدد بار سونا چوری کی روک تھام کے لیے آواز اٹھائی جاتی رہی لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی نہ کی۔

یہ بھی پڑھیں اٹک میں دریا سے سونا نکلنے کا انکشاف

ہر بار مافیا اپنے کام میں بلاخوف و خطرمصروف رہا، لیکن مختلف ذرائع سے وقت کے ساتھ ساتھ یہ معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچایا جاتا رہا۔

ایک اندازے کے مطابق 30 کلومیٹر پنجاب کے ضلع اٹک کی دریائی پٹی سے کئی سوارب روپے کا سونا چوری ہوا۔

نگراں دور حکومت میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان نے بھی سونے کے ذخائر چوری کرنے پر پابندی کا مطالبہ کیا، لیکن معاملہ یوں ہی چلتا رہا۔

موجودہ حکومت میں معدنیات کے وزیر نے اٹک کا دورہ کیا تو انہوں نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کروا دیا لیکن مافیا پھر بھی باز نہ آیا، جس پر محکمہ معدنیات اٹک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز فرقان احمد نے خفیہ رپورٹ پر چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اورموقع پر پہنچ گئے۔

معدنیات کی ٹیم کو دیکھ کر ٹھیکیدار، مشین آپریٹر اور دو سہولت کار فرار ہوگئے۔ جبکہ 27 کے قریب ملزمان کشتیوں میں سوار ہوکر خیبرپختونخوا کے علاقے میں چلے گئے۔

ملزمان کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات فرقان احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے سونا نکالنے والے 7 ٹھیکیداروں کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔

گزشہ ماہ وزیر معدنیات، سیکریٹری اور ڈی جی معدنیات نے مذکورہ علاقہ کا دورہ کیا تھا۔ تاہم افسران کے جانے کے بعد غیر قانونی طریقے سے سونا نکالنے کا دھندہ دوبارہ شروع کردیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 15 مشینوں کے چیسز نمبر نوٹ کرلیے گئے ہیں۔ مشینیں باغ نیلاب کے رہائشیوں نیاز خان اور وجاہت خان نے لگا رکھی ہیں۔تاہم نکالے گئے سونے کی قیمت اورمقدار کا تعین نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں کیا دریائے سندھ سونا اُگل رہا ہے؟

محکمہ معدنیات کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور مشنیوں کو قبضہ میں لینے کی استدعاکی گئی ہے۔ لیکن 4 جنوری سے ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اٹک ٹھیکیدار دریائے سندھ غیرقانونی سونا نکاسی مشینری مقدمہ درج ملزمان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اٹک دریائے سندھ غیرقانونی سونا نکاسی وی نیوز دریائے سندھ سونا نکالنے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ

کراچی:

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔

 مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • ’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
  • دریائے چناب اور سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
  • غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندے گرفتار
  • دریائے سندھ اور چناب کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن
  • دریائے چناب اور سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، یاسمین راشد سمیت 9 ملزموں کو 10 سال قید، شاہ محمود بری
  • انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیرملکی گرفتار