Jasarat News:
2025-04-26@03:59:12 GMT

وزیر اعلیٰ پنجاب سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آذری صدر کا حالیہ دورہ تعلقات کے فروغ کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ جبکہ پاکستان اور باکو کے تعلقات برادرانہ ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا، ارکان اسمبلی نے مہنگائی میں کمی اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی عارف محمود گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں، ادویات کا تمام سرکاری ہسپتالوں سے فری ملنا پنجاب حکومت کی کارکردگی کو چار چاند لگا رہا ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ستھرا پنجاب پروگرام سے شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی کا نظام قابل تحسین ہے۔

ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر کا کہنا تھا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبے کے لوگوں میں گھر کر رہی ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں، پاکستان کے عوام کی خدمت کرنا ہی مسلم لیگ (ن) کا کام ہے، عوام سے کئے وعدے انشاء اللہ پورے کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیر آباد، گکھڑ منڈی کے اچانک دورے
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز