Jasarat News:
2025-11-04@05:11:34 GMT

سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

کراچی(مانیٹرنگ دیسک)راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہاتھوں میں اسلحہ لہرانے اور اس کی وڈیو بنوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا، ملزم مزمل نے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی وڈیو وائرل کی۔راوی روڈ پولیس نے ملزم کو ٹرپل ٹو رائفل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے راوی روڈ پولیس کو اسلحہ نمائش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی پر شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار

اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار
  • گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار