کرکٹر عثمان قادر نے پاکستان چھوڑ دیا، اب کس ٹیم میں کھیلیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے اور وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی جب کہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بی بی ایل بھی کھیلی۔اس کے علاوہ عثمان قادر کو آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی تھی۔
اس بارے میں کرکٹر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہی میرا روز گار ہے، مستقبل کے پلان کے ساتھ آسٹریلیا آیا ہوں اور میں پر اُمید و پر عزم ہوں کہ کرکٹ میں ہی مجھے اچھے مواقع ملیں گے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان قادر کی فیملی بھی جلد آسٹریلیا چلی جائے گی۔واضح رہے کہ عثمان قادر اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے کیونکہ سابق کرکٹر عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔عثمان قادر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے مگر اب آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلنے کے پلان کے ساتھ عثمان قادر دوبارہ آسٹریلیا چلے گئے۔
پاکستان میں آج بروزبدھ،15جنوری 2025 سونے کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی جانب سے ا سٹریلیا
پڑھیں:
بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستانی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 50 سے رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سر انجام دیا۔بابر اعظم نے اس میچ میں 36 گیندوں پر 51 رنز اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل انہوں نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر تھے۔ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔