چین امریکی کمپنیوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گا، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز


بیجنگ:چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ناقابل اعتماد   اداروں کی  فہرست میں اقدامات کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔بدھ کے روز اس موقع پر  چین کی جانب  سے  سات امریکی اداروں کو “ناقابل اعتماد  اداروں  کی  اپنی فہرست” میں شامل  کرنے کے حوالےسے بھی ایک سوال کیا گیا ۔چینی ترجمان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ  حال ہی میں، امریکہ نے چین کے تائیوان کے علاقے کو  ہتھیار فروخت کیے ہیں  جو ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیے  اور  بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی  ہے اور امریکہ کا یہ عمل  آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  چین کی شدید مخالفت کے باوجود، سات امریکی کمپنیوں بشمول انٹر کوسٹل الیکٹرانکس نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں حصہ لیا اور نام نہاد  فوجی اور تکنیکی تعاون   کیا  جس سے چین کے اقتدار اعلیٰ ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو شدید نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ  چین “عوامی جمہوریہ چین کے غیر ملکی تجارت کے قانون، قومی سلامتی کے قانون، غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون سمیت دیگر قوانین   اور  ناقابل اعتماداداروں کی  فہرست کے ضوابط  سمیت دیگر متعلقہ ضوابط کے مطابق  ان  اداروں کی  غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے انہیں جوابدہ ٹھہرائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ ناقابل اعتماد اداروں  کی فہرست کے معاملے  میں احتیاط  سے کام لیتا ہے  اسی لئے   چین نے قومی سلامتی کے  خطرے کے ضمن میں   اس قانو ن کے تحت آج تک بہت کم  اداروں کے خلاف کارروائی کی ہے، لہذا   ایماندار اور قانون کی پاسداری کرنے والے غیر ملکی اداروں کو  اس حوالے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت ہمیشہ کی طرح دنیا بھر کی  کمپنیوں کی  چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار   کا خیرمقدم کرتی ہے اور قوانین اور ضوابط کی پابندی کرنے والے  غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کے چین میں کام کرنے  کے لیے ایک مستحکم، منصفانہ اور متوقع کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غیر ملکی کہا کہ چین کے کے لیے

پڑھیں:

عمرہ زائرین جعل سازوں سے ہوشیار؛ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری

سٹی 42: وفاقی حکومت کاعمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام ،وزارت مذہبی امور نے رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔
عمرہ زائرین کورجسٹرڈ کمپنی کی تصدیق کر کے بکنگ کروانے کی ہدایت کی گئی ،وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
عمرہ زائرین بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی تصدیق کریں۔
وزارت مذہبی امور کا کہناہے کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے،زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی لیں۔
کمپنیوں سے ویزہ، ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مکمل پیکیج بک کرایا جائے۔
 

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • مالدیپ : میڈیا کی نگرانی کیلیے طاقتور کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ
  • چین نے امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی
  • پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
  • مالدیپ میں متنازع بل منظور، صحافتی آزادی پر قدغن کے خدشات
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں 
  • عمرہ زائرین جعل سازوں سے ہوشیار؛ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان