اصلاحات کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
بیجنگ :جمعرات کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے دوسرے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے ” ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے میں متعدد اہم نظریاتی اور عملی مسائل”۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ درست راستے اور جدت طرازی پر عمل پیرا ہونا ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کا ایک اہم اصول ہے۔ اصلاحات ایک جامع پروجیکٹ ہے جس کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، قانون کی حکمرانی کے میدان میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ضروری ہے، اور اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئے قانون کی حکمرانی کی سوچ اور طریقوں کا بہتر طور پر استعمال کرنا ہوگا.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اصلاحات کو
پڑھیں:
اپنے شوہر کو مٹھی میں کیسے رکھیں؟ ندا یاسر نے کچھ خاص طریقے بتادیے
اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی، جس میں انہوں نے شوہروں کو قابو میں رکھنے کا طریقہ بھی بتایا۔
ندا یاسر نے ونیزہ احمد، فیضان شیخ اور ایک ماہر نفسیات کو مدعو کیا، جہاں ازدواجی زندگی کے مسائل، نفسیاتی پہلوؤں اور تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران ندا نے اس نکتے پر روشنی ڈالی کہ بعض خواتین کس طرح اپنے شوہروں کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالتی ہیں، یہاں تک کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کا شوہر تو اس کے کنٹرول میں ہے۔
ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین دراصل اپنے شوہر کی نفسیات کو اچھی طرح سمجھ چکی ہوتی ہیں، اسی لیے ان کے شوہر ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے، اور کہتے ہیں کہ میری بیوی کھانا بہت اچھا بناتی ہے اور بچوں کو اچھے سے سنبھالتی ہے۔
ندا یاسر نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایسے لوگ دیکھے ہیں جن کے شوہر بیوی کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے حالانکہ وہ بہت برا اور بد ذائقہ کھانا بناتی تھیں۔ اس تعریف کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے شوہر کی نفسیات کو جان چکی تھیں۔
ندا یاسر نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کو اپنے شوہر کو قابو میں رکھنا ہے تو سب سے پہلے اس کے ذہن اور رویے کو سمجھنا ضروری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شوہر کو قابو کرنے کے طریقے مارننگ شو ندا یاسر ندا یاسر مارننگ شو