گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان کیا ہے، میراتھن کا آغاز 26 جنوری کی صبح06:30بجے گورنر ہائوس سے ہوگا، میراتھن کے برانڈ ایمبیسڈر جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سمیت دیگر بھی شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ بھر بالخصوص کراچی کے مکین اس میراتھن میں شرکت کر سکتے ہیں، میراتھن میں شرکت کے لئے امید کی گھنٹی پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ میراتھن کے اختتام پر گورنر ہائوس میں مزین کھانوں سے شرکاء کی تواضع بھی کی جائے گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
’جیو نیوز‘ گریبصدر آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گلگت پہنچ گئے۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔
گورنر گلگت بلتستان نے صدر کو روایتی ٹوپی پہنائی۔ صدر آصف زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔