اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں دائر بریت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر کل سماعت سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں تاہم دونوں ملزمان کی بریت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کل ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بریت کی درخواست اسلام آباد بی بی کی

پڑھیں:

مثالی صفائی انتظامات، عیدالاضحی پر زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانیوالے جوانوں کو سلام؛ محسن نقوی

سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی کا صفائی انتظامات میں بے پناہ تعاون پر شہریوں سے اظہار تشکر بھی کیا ۔ 

اسلام آباد میں 3 روز میں 2012 ٹن ریکارڈ آلائشیں و ویسٹ کو دیہی و شہری علاقوں سے اٹھایا گیا، آلائشوں اور ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گی، ڈورنز کے ذریعے صفائی اپریشن کی موثر مانیٹرنگ کی گئی۔ 

نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحی پر اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانے پر سی ڈی اے کی ستائش کی۔ 

 محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ عید کے تینوں روز پورے اسلام آباد میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے، مثالی صفائی پر سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور سالڈ ویسٹ کی فیلڈ  ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلائشیں بروقت اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا، پوری ٹیم  نے عید کے تینوں دن خدمت کو عبادت سمجھ  کر فرائض سرانجام دیئے۔ 

نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز سے متعلق حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ

محسن نقوی نے کہا کہ شہری شکایات پر فوری ایکشن کے ذریعے بہترین گورننس کی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا اداروں سے بے پناہ تعاون مثالی صفائی مہم کی کامیابی  بنا۔ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ عید پرامن گزری اور شہریوں نے محفوظ ماحول میں سنت ابراہیمی ادا کی اور عید کی خوشیاں منائیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی، جانفشانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں  بے مثال رہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جامع منصوبہ بندی کے باعث عید پر امن گزری، عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مصروف جوانوں کی فرض شناسی اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں، غم میں بدل گئیں

متعلقہ مضامین

  • عید تعطیلات کے دوران تفریحی مقامات کے لیے کتنی گاڑیاں اسلام میں داخل ہوئیں؟
  • مثالی صفائی انتظامات، عیدالاضحی پر زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانیوالے جوانوں کو سلام؛ محسن نقوی
  • اسلام آباد : 3 نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
  • بجٹ کاحجم 17 ہزار 600 ارب مقرر:تنخواہوں میں 10فیصداضافہ کی تجویز
  • محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی
  • عید کے بعد سپریم کورٹ میں سیاسی مضمرات کے حامل کونسے مقدمات زیر سماعت آئیں گے؟
  • راولپنڈی: عمران خان نے نماز عید ادا نہیں کی
  • عمران خان کی کال پر احتجاجی تحریک شروع ہوگی: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
  • اڈیالہ جیل میں عید، عمران خان نماز ادا نہ کر سکے
  • عید کی چھٹیوں میں کن مقامات پر سیروتفریح کے لیے جایا جا سکتا ہے؟