سینئر پارلیمنٹیرین سید محمد اصغر شاہ انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
سٹی 42 : سینئر پارلیمنٹیرین سید محمد اصغر شاہ انتقال کرگئے ۔
منچن آباد سے تعلق رکھنے والے سینیئر پارلیمنٹیرین سید محمد اصغر شاہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے، لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔
محمد اصغر شاہ اپنے حلقہ سے تین مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئے، وہ سابق وزیر مملکت کے عہدہ پر بھی متمکن بھی رہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محمد اصغر شاہ
پڑھیں:
نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔