بنو قابل پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کاکہنا تھا کہ 1994 سے تمام حکومتیں آئی پی پیز کو نواز رہی ہیں، چند آئی پی پیز مالکان کو کپیسٹی چارجز کی مد میں اور ٹیکسوں سے استثنی قرار دے کر سالانہ تین ہزار ارب تک دیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ویژن سے محروم حکمران ٹولہ صرف لوٹ مار میں مصروف ہے، حکومتی اقدامات اور بعض عناصر کے پروپیگنڈہ سے ملک کا نوجوان مایوس ہو رہا ہے، وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا جائے تو پاکستان چند سالوں میں ترقی کر جائے گا، صرف آئی ٹی کے شعبہ پر توجہ دینے سے آئی ٹی ایکسپورٹ موجودہ 3.

2 ارب ڈالر سالانہ سے 10 ارب ڈالر سالانہ ہو جائے گی، حکومت عوام کو کچھ دینے کے لیے تیار نہیں، 77برسوں سے مافیا ملک پر مسلط ہے، 1994 سے تمام حکومتیں آئی پی پیز کو نواز رہی ہیں، چند آئی پی پیز مالکان کو کپیسٹی چارجز کی مد میں اور ٹیکسوں سے استثنی قرار دے کر سالانہ تین ہزار ارب تک دیے جا رہے ہیں، حکمران اشرافیہ سے وسائل چھین کر عوام کو ان کا وارث بنائیں گے، 17جنوری کو مہنگی بجلی اور آئی پی پیزکے خلاف ملک گیر مظاہرے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپو سنٹر میں الخدمت پاکستان کے زیراہتمام بنوقابل پروگرام کے تحت کورسز مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی یکساں نظام اور یکساں نصاب کی بات کرتی ہے۔ حکومتوں کی ذمہ ذاری ہے کہ عوام کے لیے معیاری اور مفت تعلیم کا بندوبست کریں، حکومت عوام کو سہولت دیتی ہے تو یہ احسان نہیں ان کا حق ہے، عوام کو خیرات نہیں ان کا حق چاہیے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں میں ان کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنی ہے، اس کے لیے ملک کے طول و عرض میں جدوجہد جاری ہے، اس جدوجہد کے ساتھ ہمارا یہ بھی فیصلہ ہے کہ اپنے تئیں بہتری کے لیے کوششیں بھی کریں گے، انہی کوششوں میں سے ایک بنو قابل پروگرام ہے، اس پروگرام کا آغاز کراچی سے کیا اور شہر میں پچاس سے زائد کیمپسز کے ذریعے طلبا و طالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے، کراچی کے بعد یہ سلسلہ چاروں صوبوں میں شروع کر دیا گیا ہے، اندرون سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی جا رہے ہیں، کے پی اور پنجاب بھر میں بھی بلاتفریق بچوں کو مفت کورسز کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔
 

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی آئی پی پیز عوام کو کے لیے

پڑھیں:

سندھ کے عوام کے اعتماد کے بغیر نہری منصوبہ قبول نہیں، حافظ حمد اللّٰہ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے اعتماد کے بغیر نہری منصوبہ قبول نہیں۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ سندھ متنازع نہری منصوبے کی جے یو آئی کسی صورت حمایت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سندھ متنازع نہری منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج ہے، صوبے کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر نہری منصوبہ قبول نہیں۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ سی سی آئی کی منظوری کے بغیر متنازع نہری منصوبہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ متنازع نہری منصوبے کو اتفاق رائے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، سوال یہ ہے کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کا ہے یا کسی اور کا؟

حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قوم کو بتائیں، یہ منصوبہ تو اس کا نہیں، جس نے ایک کو ایوان صدر دوسرے کو وزیراعظم ہاؤس میں بٹھایا ہے؟

متعلقہ مضامین

  • کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی: حافظ نعیم الرحمٰن
  • امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • کل کی ہڑتال اسرائیل‘ بھارت‘ امریکہ پر مشتمل شیطانی ٹرائی اینگل کیخلاف: حافظ نعیم
  • ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان 
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • اہل غزہ سے یکجہتی پرسوں دیہات، گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہئیں: حافظ نعیم 
  • پہلگام حملہ مودی حکومت نے کروایا، بھارت کشمیریوں کے ساتھ فلسطینیوں والا برتاؤ کرے گا، حافظ نعیم
  • سندھ کے عوام کے اعتماد کے بغیر نہری منصوبہ قبول نہیں، حافظ حمد اللّٰہ
  • متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں، حلیم عادل شیخ
  • غریب کسانوں کا پانی چھین کر چولستان مین کارپوریٹ سیکٹر کو دینا چاہتے ہیں.چوہدری منظور