جنگ بندی معاہدہ اسرائیل اور امریکا کی شکست ہے، اہل غزہ سرخرو ہوئے،حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر ردعمل د یتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیل اور امریکا کی شکست ہے، آج اہل غزہ سرخرو ہوئے ہیں، اسرائیل حماس کے سامنے جھک گیا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان ہونے کے بعد حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے سامنے جھک کر معاہدہ کیا، نیتن یاہو نے امریکی سرپرستی میں حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی سب سے خونی جنگوں میں سے ایک کا آغاز کیا تھا، مگر آج اسی حماس کے سامنے جھک کر جنگ بندی کا معاہدہ کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ صرف اسرائیل کی نہیں بلکہ امریکا کی بھی شکست ہے، آج اہل غزہ سرخرو ہوگئے، یقیناً اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار اور شہدا اپنے بھائیوں کی جیت کا نظارہ دیکھ رہے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی اس جنگ کے 47 ہزار شہداء بھی زندہ رہیں گے اور ان شاء اللہ القدس آزاد ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حماس غزہ میں کوئی معاہدہ نہیں چاہتی اور ختم کردی جائے گی، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں کوئی معاہدہ نہیں کرنا چاہتی۔(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے بارے میں مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ مار دیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا جب آخری یرغمالی کو بھی غزہ سے نکال لیا جائے گا تو حماس کو معلوم ہے کہ اس کے بعد کیا ہوگا، اس لیے وہ مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب حماس سے نجات حاصل کرنا ہوگی اور ان کے لیڈروں کا شکار کیا جائے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ حماس کے لوگ مرنا چاہتے ہیں۔