حکومت اور اپوزیشن کا تیسر دور آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ،مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، کمیٹیوں کے اجلاس میں تحریک انصاف باضابطہ طور پر اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی ۔جس میں سانحہ 9مئی اور26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے
لئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کامطالبہ کیا جائیگا جبکہ دوسرا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر اسیران کی رہائی کا ہے ۔اس حوالے سے تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر بھی کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی جبکہ حکومت چارٹرآف ڈیمانڈ ملنے کے بعد اپنے فیصلے سے کمیٹی کو آگاہ کرے گی ،اجلاس ان کیمرہ ہوگا اور اجلاس کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اپوزیشن اتحاد کی اے پی سی 31 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے 31 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔ عوامی نمائندگی کو تسلیم کریں۔ بذریعہ غیر جانبدار الیکشن کمشن تسلیم کیا جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری تحریک آئینی و نظریاتی ہے۔ 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا اظہار کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل وکلاء کے بغیر ہو رہا ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا تحریک کا پہلا قدم اے پی سی ہوگا۔ حکومتی جبر سے پریشان افراد مدعو ہوں گے۔